Friday, September 4, 2020

مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس!


 مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس!

حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی مدظلہ کا ہوگا پہلا خطاب!


ٍ بنگلور، 4/ ستمبر (ایم ٹی آئی ہچ): ملک و بیرون ممالک میں گزشتہ چند دنوں سے بعض گستاخ صحابہ کرام و شیخین عظام کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے ان پر حملے کئے جارہے ہیں۔ جسے مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔ کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین دین کی بنیاد اور معیارِ ایمان ہیں۔ انکی شان میں گستاخی ناقابل قبول ہے۔ یہود و نصاریٰ کے ٹکڑوں پر پلنے والے ایسے گستاخوں کی ناپاک سازشوں کو ختم کرنے اور انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے مرکز تحفظ اسلام ہند نے آج 15 /روزہ آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔ مرکز تحفظ اسلام ہند کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بروز ہفتہ بتاریخ 5 /ستمبر 2020ء کی رات 09:30 بجے سے مرکز تحفظ اسلام ہند کے آفیشل یوٹیوب چینل تحفظ اسلام میڈیا سروس پر آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس شروع ہوگا۔ ملک کے معروف اکابر علماء کرام اس آن لائن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ یہ سلسلہ ماہ محرم الحرام کے آخیر تک چلے گا۔ اطلاعات کے مطابق پہلا خطاب جانشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی مدظلہ، صدر مجلس تحفظ ناموس صحابہؓ الہند و نائب صدر جمعیۃ علماء ہند کا ہوگا۔ مرکز کے آرگنائزر حافظ حیات خان نے تمام اہلیان اسلام کو اس عظیم الشان آن لائن کانفرنس میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ نوٹ: مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے مرکز کے چینل کو سبسکرائب کرلیں اور آن لائن عظمت صحابہ ؓکانفرنس میں شرکت کریں؛


Markaz Tahaffuz-e-Islam Official YouTube Channel

No comments:

Post a Comment