Friday, October 9, 2020

صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے!



 صحابہ کرام ؓکی شان میں گستاخی کرنے والوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے!
مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا سید ازھر مدنی کا خطاب!

ٍ بنگلور، یکم اکتوبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی اٹھارہویں نشست سے خطاب کرتے جمعیۃ علماء اترپردیش کے سکریٹری نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ازھر مدنی مدظلہ نے فرمایا کہ عظمت صحابہؓ کا موضوع ایک ایسا سمندر ہے جسکا کوئی کنارہ نہیں، اس لیے کہ حضرات صحابہؓ پوری امت میں سب سے افضل ہیں اور اللہ تعالیٰ حضرات صحابہؓ سے اور صحابہؓ اللہ سے راضی ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرات صحابہؓ کو اپنی رضامندی کا پروانہ ایسا ہی نہیں دیا بلکہ اللہ تعالیٰ نے انکے دلوں کو دیکھ کر اپنی رضامندی اعلان کیا ہے اور واقعتاً حضرات صحابہؓ کے قلوب بالکل پاک و صاف ہیں۔مولانا نے فرمایا کہ اللہ کے نبیؐ نے خود اپنی زبان مبارک سے عظمت صحابہ کو بیان فرمایا کہ ”اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے مجھے چنا اور میرے لیے صحابہ کو چنا۔“ معلوم کیا ہوا حضرات صحابہؓ انتخاب خداوندی ہیں۔ مولانا مدنی نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی جماعت باوفا جماعت ہے، اسی لیے صحابہؓ کی مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ جسکے ساتھ خیر کا معاملہ کرنا چاہتا ہے اسکے دل میں صحابہؓ کی محبت ڈال دیتا ہے۔ لہٰذا اہل سنت و الجماعت کسی کو بھی صحابہؓ سے بدگمانی کی اجازت نہیں دیتے۔ مولانا مدنی نے حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ گستاخ صحابہ پر اللہ و رسولؐ کی اور تمام فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہوتی ہے، لہٰذا حدیث پاک کی روشنی میں گستاخ صحابہ پر لعنت بھیجنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ اور امام ابو زرعہ رازیؒ نے تو فرمایا ہے کہ گستاخ صحابہ زندیق ہے۔ پتہ یہ چلا کہ اس امت میں خیر کے دروازے صحابہؓ سے والہانہ محبت کے بعد ہی کھلیں گے، اسکے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ اگر صحابہؓ کی محبت نہیں ہوگی یا صحابہ ؓکو برے القاب سے یاد کیا گیا تو خیر کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ مولانا ازھر مدنی نے حدیث کی روشنی میں بتایا کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن گستاخ صحابہ کے نہ فرائض کو قبول کریگا اور نہ ہی نوافل کو قبول کریگا۔ اور بروز قیامت اسے حوض کوثر کا پانی بھی نصیب نہیں ہوگا۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ کے نبیؐ نے فرمایا میرے صحابہ کو برا بھلا کہنے والے قیامت سے پہلے آئیں گے او پورے جلال و غصے میں فرمایا کہ جو لوگ میرے صحابہ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں انکے ساتھ نہ تم کھانا نہ پینا، نہ انکے ساتھ کوئی رشتہ داری قائم کرنا اور نہ انکے ساتھ کوئی نماز پڑھنا، کیونکہ یہ راندۂ درگاہ ہیں، لہٰذا انکے ساتھ مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ مولانا ازھر مدنی نے فرمایا کہ جنکے دلوں میں صحابہؓ کی عظمت نہیں رہی گی، انکے دلوں میں قرآن و حدیث کی عظمت بھی نہیں رہے گی، دین و اسلام کی عمارت بھی ختم ہو جائے گی، لہٰذا گستاخان صحابہ کو زندیق کا قلادہ پہنانا اور ان پر لعنت بھیجنا ہر مسلمان پر ضروری ہے۔ قابل ذکر ہیکہ مولانا ازھر مدنی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں دیں۔ الغرض آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس روزانہ رات 9:30 بجے مرکز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔اطلاعات کے مطابق کانفرنس سے 2/اکتوبر کو جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی مدظلہ اور 3/اکتوبر کو مناظر اسلام حضرت مولانا طاہر حسین گیاوی مدظلہ خطاب کریں گے۔


No comments:

Post a Comment