Saturday, October 10, 2020

صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں


 

 صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے توبہ کریں اور اللہ سے معافی مانگیں!
مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا قاری احمد علی فلاحی کا خطاب!

بنگلور، 6 /اکتوبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی بیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے ملک ہند کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی قاری احمد علی فلاحی صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ صحابہ کرامؓ کی عظمت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ صحابہ کرام ؓطالبان علوم نبویہ ہیں یعنی حضرات صحابہؓ اللہ کے نبیؐ کے سٹوڈنٹس ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ جنکے استاذ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ہوں تو انکے ایمان کا اور انکے اعمال کا معیار کیا ہوگا! مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرات صحابہؓ کے دلوں کا امتحان لیا اور امتحان کا نتیجہ کیا نکلا کہ سارے صحابہؓ پاس ہوگئے اور انعام میں سب کو جنت کا وعدہ اور ہمیشہ کے لیے اپنی رضامندی کا پروانہ دیا۔ قاری احمد علی فلاحی نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ سب سے زیادہ انصاف کرنے والے ہیں۔ قاری صاحب نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے نبی ؐکی آواز سے کسی کی آواز اوپر نہ ہو، جب یہ حکم نازل ہوگیا تو ایک صحابی جنکا نام حضرت ثابت بن قیس ؓہے، جنکی آواز قدرتی طور پر زیادہ تھی تو یہ اپنے گھر میں بیٹھ گئے اور اپنی ڈارھی پکڑ پکڑ کر روتے تھے کہ میں اپنی اونچی آواز لیکر میرے نبی کے پاس کیسے جاؤں؟ اللہ کے نبیؐ کو معلوم ہوا تو حضور ؐنے انکو بلایا اور فرمایا ائے ثابت تمہاری آواز تو فطری طور پر اونچی ہے، اسمیں تمہارا کوئی قصور نہیں اور میں تمہیں جنت کی بشارت دیتا ہوں۔ مولانا نے فرمایا کہ ایسے وفادار تھے صحابہ کرامؓ۔ عروہ بن مسعودؓ سے پوچھا گیا کہ تم نے محمدؐ کو اور انکے ساتھیوں کو کیسے پایا تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے بہت سے بادشاہ اور رعایا کو دیکھا لیکن جیسی تعظیم محمدؐ کے صحابہ، محمدؐ کی کرتے ہیں ویسی تعظیم میں نے کبھی نہیں دیکھا! مولانا نے فرمایا کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک مرتبہ کھل کر فرمایا کہ جو شخص کسی کی پیروی کرنا چاہے تو صحابہ کرامؓ کی پیروی کرے، کیونکہ پوری امت میں سب سے زیادہ انکے دل پاک، انکا علم گہرا، وہ تکلف میں سب سے کم، اور نیکی میں سب سے بڑھ کر ہیں۔ قاری صاحب نے فرمایا کہ امام غزالیؒ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ؓکو پوری امت سے چھانٹا گیا ہے۔ قاری احمد علی فلاحی نے فرمایا کہ آج کل سننے میں آرہا ہے کہ کچھ لوگ حضرات صحابہؓ کی شان میں گستاخیاں کر رہے ہیں، میں انسے کہتا ہوں کہ توبہ کریں، اللہ سے معافی مانگیں۔قاری صاحب نے دوٹوک فرمایا کہ جن صحابہؓ سے اللہ راضی ہے ہم کون ہوتے ہیں ان سے ناراض ہونے والے اور انکو برا بھلا کہنے والے؟ قابل ذکر ہیکہ مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس پورے زور و شور کے ساتھ اپنے اختتام کی طرف گامزن ہے۔ اطلاعات کے مطابق 7/ اکتوبر دوپہر 12/ بجے جمعیۃ علماء بنگلور کے صدر مولانا صلاح الدین قاسمی مدظلہ اور رات 10 /بجے کانفرنس کے اختتامی نشست سے شیخ طریقت حضرت مولانا طلحہ قاسمی نقشبندی مدظلہ خطاب کریں گے اور حضرت ہی کی دعا سے کانفرنس کا اختتام ہوگا۔


No comments:

Post a Comment