Saturday, October 10, 2020

حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا زندیق ہے!



 حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والا زندیق ہے!

مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا طاہر حسین گیاوی کا ولولہ انگیز خطاب!


بنگلور، 10/ اکتوبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی چوبیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے مناظر اسلام حضرت مولانا سید طاہر حسین گیاوی صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ قرآن پاک کی سورہئ حدید میں اللہ تعالیٰ نے حضرات صحابہؓ کی شان بیان کی ہے اور صحابہؓ کی دو ہی جماعت ہے، ایک فتح مکہ سے پہلے ایمان لانے والے اور دوسرے فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ فتح مکہ سے پہلے ایمان لانے والوں کا درجہ فتح مکہ کے بعد ایمان لانے والوں کے مقابلے میں بڑا ہے۔ لیکن دونوں فریق سے اللہ تعالیٰ نے حسنیٰ کا وعدہ کیا ہے ”کلاً وعد اللہ الحسنیٰ“ حسنیٰ کا وعدہ دونوں سے ہے۔ اور حسنیٰ کا معنیٰ یہاں پر جنت کے ہیں۔ تو معلوم ہوا کہ دونوں فریق جنتی ہیں اور دونوں فریق سے جنت کا وعدہ ہے۔ مولانا گیاوی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں جن سے حسنیٰ کا وعدہ کیا گیا ہے وہ دوزخ سے دور رکھے جائیں گے۔اور جنت و دوزخ دو ہی چیزیں ہیں، جب دوزخ سے دور رکھے جائیں گے تو وہ جنتی ہیں۔ تو معلوم ہوا کہ سارے صحابہ جنتی ہیں۔ مولانا طاہر گیاوی نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں ذرا و ادنیٰ درجہ کی گستاخی سے بھی آدمی زندیق ہوجاتا ہے۔ امام ابو زرعہ رازیؒ کہتے ہیں کہ جب تم کسی کو دیکھو کہ وہ صحابہؓ کی شان میں برا بھلا، الٹا سیدھا بول رہا ہے تو سمجھ جاؤ کہ وہ زندیق ہے! مولانا نے فرمایا کہ ان تمام چیزیں سے پتہ یہ چلا کہ جو صحابہؓ کی شان میں گستاخی کریگا تو اسکا مطلب یہ ہیکہ وہ قرآن کی آیت کا انکار کر رہا ہے کیونکہ قرآن کی آیت دونوں فریق کو اور سارے صحابہ کو جنتی قرار دے رہی ہے۔ جب سارے صحابہ جنتی ہیں تو انکی شان میں گستاخی کرنے سے آدمی جہنمی نہیں ہوگا تو کیا ہوگا؟ مولانا گیاوی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور توفیق دے کہ صحابہؓ کی شان میں ادنیٰ درجہ کی گستاخی بھی کوئی شخص نہ کرے، چاہے وہ حضرت معاویہ ہوں یا حضرت ابوبکر و حضرت عمر رضی اللہ عنہم اجمعین ہوں۔ قابل ذکر ہیکہ مولانا سید طاہر حسین گیاوی مدظلہ نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔

No comments:

Post a Comment