گستاخ صحابہ اسلام سے خارج ہیں اور انکا ٹھکانہ جہنم ہے!
مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا سید بلال حسنی ندوی کا ولولہ انگیز خطاب!
بنگلور، 26 /ستمبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کے آن لائن عظمت صحابہ ؓکانفرنس کی چودھویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ حضرت مولانا سید بلال حسنی ندوی مدظلہ نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کی جماعت کو اللہ نے دنیا میں بھیجا تاکہ دین کو پوری دنیا میں پھیلائے۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ فرماتے ہیں کہ آپؐ کی بعثت ’مقرونہ‘ تھی اس کا مطلب یہ ہے کہ آپؐ کے ساتھ ساتھ، آپ ؐکی امت بھی مبعوث ہوچکی ہے کہ آپ ؐکی عدم موجودگی میں دعوت کا کام آگے چلائے اور وہ حضرات صحابہ کرامؓ ہیں۔ حضرات صحابہؓ نے آپؐ کے ساتھ رہ کر دین کو امت تک پہنچایا۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ وہ مقدس ہستیاں ہیں جن پر ہمارے دین کا مدار ہے۔ اہل سنت کا مسلک ہے کہ حضرات صحابہؓ معیار حق ہیں۔ اگر خدا نخواستہ انکو متہم کیا جائے تو پورا دین متہم ہوجائے گا، اگر ان پر سے اعتماد کو ہٹایا جائے تو پوری شریعت سے اعتماد ہٹ جائے گا۔ لہٰذا حضرات صحابہ کو اگر کوئی کمزور کرتا ہے تو حقیقت میں وہ دین کو کمزور کر رہا ہے۔ مولانا حسنی نے فرمایا کہ اللہ کے نبی ؐ کے زمانے ہی سے عبداللہ بن صبا یہودی کا گروہ حضرات صحابہ ؓکے پیچھے پڑا ہوا تھا لیکن انکو حضرت علیؓ کے دور تک بھی مکمل کامیابی نہیں ملی، پھر انہوں نے مشورہ کر کے یہ طئے کیا کہ ہم محبت اہل بیت کا عنوان دیکر امت کو دو گروہوں میں بانٹ دیں گے، دو فرقوں میں تقسیم کر دیں گے اور اس وقت یہ صبائی فتنہ و فرقہ کھڑا ہوا جسے آج شیعہ کہتے ہیں۔ مولانا نے فرمایا حضرات صحابہ کی گستاخی کی وجہ سے اہل سنت و الجماعت نے متفقہ طور پر انکو اسلام سے خارج قرار دیا ہے اور اہل سنت انکی کسی بات کو قبول بھی نہیں کرتے اور جو لوگ صحابہ کی شان میں گستاخی کرکے اپنے آپ کو اہل سنت کہہ رہے ہیں، اپنے آپ کو اہل بیت میں سے کہہ رہے ہیں اور اہل بیت سے محبت کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ مذکورہ فرقے و فتنے کو مضبوط کر رہے ہیں۔ مولانا بلال حسنی ندوی نے فرمایا کہ آج جو لوگ اہل بیت سے محبت کا دعویٰ کرکے حضرات صحابہؓ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں انکو اہل بیت سے کوئی واسطہ نہیں، اور لفظ صحابی کی غلط تعریف کر رہے ہیں یاد رکھیں لفظ صحابی سے صرف صحابہ مراد ہیں، اس میں کوئی منافق نہیں ہو سکتا اور جو منافق ہے وہ صحابی نہیں ہو سکتا! مولانا ندوی نے فرمایا کہ جو لوگ کچھ تاریخی روایات پیش کر کے حضرات صحابہ ؓکی عظمت و فضیلت کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اپنے ایمان کے بارے میں غور کریں کیونکہ علامہ ذہبیؒ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرامؓ کی گستاخی سے آدمی دین سے نکل جاتا ہے۔ مولانا نے مزید فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی جماعت وہ جماعت ہے جس سے ادنیٰ خیانت کا بھی تصور نہیں کیا جاسکتا۔ حضرت امیر معاویہؓ اور حضرت ابو سفیان ؓاور دیگر تمام صحابہ کرامؓ خیانت سے پاک و صاف تھے۔یقیناً حضرات صحابہؓ کے درمیان کچھ آپسی اختلافات ہوئے لیکن وہ اجتہادی اختلافات تھے، ان میں کسی کی نیت خراب نہیں تھی، اور کئی غلطیاں ایسی تھیں جو خود اللہ تعالیٰ نے ان سے کرائیں تاکہ امت کو اسکے ذریعے سبق ملے۔ مولانا ندوی نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ کی مشاجرات معصومانہ تھیں، اب اس میں ہمیں دخل دینے کا کوئی حق نہیں۔ مولانا بلال حسنی ندوی نے دو ٹوک کہا کہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنے والے باز آجائیں کیونکہ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے جہنم میں ڈالے جائیں گے۔ قابل ذکر ہیکہ مولانا نے مرکزتحفظ اسلام ہند کی خدمات کو خوب سراہا اور دعائیں دیں۔ آن لائن عظمت صحابہ کانفرنس سے 27 ستمبر بروز اتوار کی رات 9:30 بجے نبیرۂ شیخ الاسلام، جانشین قائد ملت حضرت مولانا سید اظہر مدنی صاحب مدظلہ خطاب کریں گے-
No comments:
Post a Comment