کوئی صحابی منافق نہیں، دفاع صحابہؓ کیلئے مسلمان ہر ممکن کوشش کریں!
مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس سے مولانا یحییٰ نعمانی اور مفتی ہارون ندوی کا خطاب!
بنگلور، 8/ اکتوبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت صحابہؓ کانفرنس کی اکیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا یحییٰ نعمانی مدظلہ نے فرمایا کہ رسول اللہؐ اور عام امت کے درمیان حضرات صحابہؓ ہی واسطہ ہیں، کیونکہ صحابہ کرامؓ سب کے سب عدالت و دیانت والے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ اور منافقین یہ دو الگ الگ گروہ ہیں انکا آپس میں کوئی میل جول نہیں ہے اور منافقین کوئی غیر معروف لوگ نہیں تھے، سب کو معلوم تھا کہ کون منافق ہے اور کون مومن! انکو سزا دینے کے لیے قانونی طور پر جو شواہد چاہیے وہ منظر عام پر نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچ جاتے تھے ورنہ سارے صحابہؓ کو معلوم تھا کہ منافقین کون ہیں! مولانا نے فرمایا کہ قرآن و حدیث میں منافقین کی نشانیوں کو صاف لفظوں میں بتادیا گیا ہے اور منافقین کی چال ڈھال ہی سے معلوم ہوجاتا تھا کہ یہ منافق ہے۔ امام رازیؒ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے منافقین کو صحابہؓ سے الگ کر دیا تھا اور رسول اللہؐ کے دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا تھا اور غزوۂ تبوک کے موقع پر مکمل طور پر واضح ہو گیا تھا کہ کون منافق ہے اور کون مومن اور غزوۂ تبوک کے مجاہدین کے بارے میں قرآن کی شہادت ہے۔ اور وہ صحابہ جو کسی عذر کی وجہ سے جنگ میں شریک ہونے سے رہ گئے تھے انہوں نے اللہ تعالیٰ سے ایسی معافی مانگی اگر انکی توبہ کو سارے مدینے میں تقسیم کردیا جاتا تو سب کی مغفرت ہو جاتی۔مولانا نعمانی نے فرمایا کہ محدثین نے کسی بھی منافق سے کوئی حدیث نقل نہیں کی۔ لہٰذا حضرات صحابہؓ کو منافق کہنا یہ قرآن و حدیث پر نظر نہ ہونے کی دلیل ہے۔ مولانا یحییٰ نعمانی نے فرمایا کہ حضرات صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی شیعہ کرتے ہیں اور حضرات صحابہؓ کو منافق شیعہ ہی کہتے ہیں، مثلاً شیعہ کی معتبر کتاب اصول کافی میں جگہ جگہ صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخیاں کی گئیں ہیں اور شیعہ کے پیچھے یہودی سازشیں کام کر رہی ہیں۔
عظمت صحابہؓ کانفرنس کی بائیسویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے مشہور عالم دین مفتی ہارون ندوی مدظلہ نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ وہ مقدس جماعت کا نام ہے جنکے ذریعے ہمیں دین و اسلام ملا، جنہوں نے نبی کریم ؐکی مبارک صحبت پائی۔ مولانا نے فرمایا کہ حضرات صحابہؐ کی جماعت چنندہ جماعت ہے اور حضرات صحابہؓ کی جماعت وہ جماعت ہے جنہوں نے نبی ؐکے تھوک کو بھی زمین پر گرنے نہیں دیا۔ مولانا ندوی نے فرمایا کہ صحابہ ؓنبیؐ کے محافظ ہیں، نبیؐ پر جان قربان کرنے والے صحابہؓ ہیں، دین اسلام کی خاطر اپنی بیویوں کو بیوہ اور بچوں کو یتیم کرنے والے صحابہؓ ہیں۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ حضرات صحابہؓ حق کا معیار ہیں اور حضرات علماء فرماتے ہیں صحابہؓ قرآن و سنت کے ہیرے ہیں۔ مفتی ہارون ندوی نے فرمایا کہ آج ان پاکیزہ و مقدس ہستیوں پر کچھ نام نہاد اور پڑھے لکھے جاہل طعن و تشنیع کر رہے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ یاد رکھیں! صحابہ ؓپر زبان درازی کرنے والا کتنا ہی بڑا عالم، مفتی، محدث،مفسر، مقرر کیوں نہ ہو اپنے ایمان کی خیر منائے، توبہ کرے اور اللہ سے معافی مانگے۔ہمیں تمہیں کوئی حق نہیں ہے صحابہؓ پر تبصرہ کرنے کا۔ مولانا نے دو ٹوک فرمایا جن صحابہ کرامؓ سے اللہ تعالیٰ راضی ہے ان صحابہؓ سے ناراض رہنے والے، ان پر تنقید کرنے والے، انکو برا بھلا کہنے والے بڑے بد بخت ہیں، بڑے جاہل اور انپڑھ گوار ہیں۔ مفتی ہارون ندوی نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اگر صلاحیتوں سے نوازا ہے تو اسے عظمت صحابہؓ اور دفاع صحابہؓ کے لیے استعمال کرو! قلم کی صلاحیت ہے تو لکھو، زبان کی طاقت ہے تو بولو! الغرض دفاع صحابہؓ کے لیے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرو! مفتی ہارون ندوی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ جو چینلز حضرات صحابہؓ کا دفاع کررہے ہیں امت تک دین کی صحیح بات پہنچا رہے ہیں ایسے چینلوں سے جڑیں، یہی وقت کا تقاضہ ہے۔
Saturday, October 10, 2020
کوئی صحابی منافق نہیں، دفاع صحابہؓ کیلئے مسلمان ہر ممکن کوشش کریں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment