Sunday, November 14, 2021

مرکز تحفظ اسلام ہند کی”سلطان ٹیپو ٹیوٹر مہم“ کامیابی سے ہمکنار!

 





مرکز تحفظ اسلام ہند کی”سلطان ٹیپو ٹیوٹر مہم“ کامیابی سے ہمکنار!

حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی مخالفت فرقہ پرستوں کا محض سیاسی ایجنڈا ہے: محمد فرقان


بنگلور، 13؍ نومبر (پریس ریلیز): شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ انگریزوں کے خلاف ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہد ہیں جنہوں نے انگریزوں کی بالادستی کو ماننے سے انکار کیا اور ان کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ وہ ایک عادل اور رعایا پرور حکمران تھے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے بانی و ڈائریکٹر محمد فرقان نے کیا- انہوں نے فرمایا کہ ہندوستان کی تاریخ اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک ٹیپو سلطان شہید ؒ جیسے عظیم محب وطن، بہادر اور بے لوث ملک وملت سے محبت کرنے والے قائد وجنرل کا ذکر نہ کیا جائے۔ اور یہ ایک ناقابل فراموش حقیقت ہے کہ اس ملک کی آزادی کے لیے پہلے میدان میں اترنے والوں میں ٹیپو سلطان شہیدؒ کا نام آگے ہے، اور رعایا کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے میں اور غیر مسلموں کے ساتھ حقوق وانصاف کا سلوک کرنے میں بھی ٹیپو سلطان ؒ اپنی سنہری تاریخ رکھتے ہیں۔ محمد فرقان نے فرمایا کہ آج کی تاریخ میں حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒکو محض ووٹوں اور اقتدار کے لیے متعصب قرار دیا جاتا ہے۔ جو لوگ اُن کی مخالفت کرتے ہیں وہ بھی جانتے ہیں کہ ٹیپو سلطانؒ عدل و انصاف اور مذہبی رواداری کے علمبردار تھے۔ وہ حقیقت کا اظہار اس لیے نہیں کریں گے کیونکہ وہ سیاسی فائدے گنوا دیں گے۔ اپنے سیاسی مفاد کے خاطر فرقہ پرست طاقتیں حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کے خلاف غلط پروپگنڈہ کرتے ہوئے لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں۔ لہٰذا ایسے وقت میں ضرورت ہیکہ ہم زیادہ سے زیادہ حضرت کی اصل سیرت کو عام کریں اور فرقہ پرستوں کے بے بنیاد الزامات کا منھ توڑ جواب دیں۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند نے 10؍ نومبر 2021ء کی شام چھ بجے سے ”سلطان ٹیپو ٹیوٹر مہم“ چلائی۔ جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور گرانقدر ٹیوٹس کئے۔ خصوصاً حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی، مفتی یاسر ندیم الواجدی، مفتی حنیف احرار قاسمی، محمد یاسین ملک، رضا خان، سید الیاس ابراہیم، یاسر مولوی، محمد ابوذر، ندیم شاکر، ڈاکٹر ثقلین، رضیہ مسعود، رافعہ سلطان، نرگس بانو، ثفوان خان، عبد الستار، مولانا شمس تبریز قاسمی، مولانا سمیع اللہ خان، مفتی شمس الہدی قاسمی، سید عبید الرحمن، عرفان ترکی سمیت مختلف حضرات بالخصوص جملہ اراکین مرکز تحفظ اسلام ہند نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، انکے علاوہ بھی مختلف شخصیات اور اداروں نے اس مہم میں تعاون کیا اور گرانقدر ٹیوٹس کئے۔ نیز حضرت مولانا عبد العلیم فاروقی اور حضرت مفتی افتخار احمد قاسمی وغیرہ نے بھی اپنا مختصر پیغام دیا جس سے مہم کو تقویّت ملی۔اس موقع پر مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ مختصر کوششوں کے ساتھ ہنگامی طور پر چلائی گئی یہ مہم میں الحمد للہ 12؍ ہزار سے زائد ٹیوٹس ہوئے جس کی ریچنگ 5 لاکھ 15 ہزار افراد تک ہے۔ محمد فرقان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے اہم مواقع پر برادران اسلام کی جانب سے مکمل تعاون رہے گا۔ قابل ذکر ہیکہ اس ٹیوٹر مہم کے ذریعے حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ کی جہاں سیرت عام ہوئی وہیں فرقہ پرستوں کو دلائل کی بنیاد پر منھ توڑ جواب بھی دیا گیا۔

1 comment:

  1. Jazakallah. Allahta'ala se ummeed hai ki, Allahta'ala aapki koshish ko zaroor kaamyaab farmaayega.

    ReplyDelete