Sunday, June 12, 2022

نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں، گستاخان رسول کو جلد گرفتار کیا جائے: محمد فرقان



 نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں، گستاخان رسول کو جلد گرفتار کیا جائے: محمد فرقان

مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام”ہفت روزہ تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“، برداران اسلام سے شرکت کی اپیل!


بنگلور، 12؍ جون (پریس ریلیز): سید الانبیاء حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے اور کسی بھی شخص کا ایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کا شروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی سے محبت وتعلق کے بغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے بانی و ڈائریکٹر محمد فرقان نے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ ہر دور میں اہل ایمان نے آپ ؐ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ اور اگر تاریخ کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپؐ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولؐ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ کیونکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن نبی کریمؐ کی شان اقدس میں ذرا برابر بھی گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔ محمد فرقان نے فرمایا کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان کی موجودہ بی جے پی حکومت کی قومی ترجمان گستاخ نوپور شرما اور سوشل میڈیا انچارج ملعون نوین جندل نے آپؐ اور امی جان حضرت سیدنا عائشہ رضی اللہ عنہا کی شان اقدس میں جو گستاخی کی ہے، اس سے نہ صرف ہندوستانی مسلمان بلکہ پورا عالم اسلام مضطرب اور دل گرفتہ ہوا ہے اور نبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے تقاضا کو سامنے رکھتے ہوئے اہل ایمان سراپا احتجاج ہیں۔ مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے فرمایا کہ مرکز تحفظ اسلام ہند بی جے پی کے ان ملعون کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں بدترین گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان دونوں گستاخ کی فوراً گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہے۔ محمد فرقان نے فرمایا کہ ملک کے ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند بتاریخ 13؍ جون 2022ء بروز پیر سے ہفت روزہ آن لائن”تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس“ منعقد کرنے جارہی ہے۔ جو روزانہ رات 09؍ بجے مرکز کے آفیشیل یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج تحفظ اسلام میڈیا سروس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ جس سے ملک کے مختلف اکابر علماء کرام بالخصوص سرپرستاں مرکز تحفظ اسلام ہند خطاب فرمائیں گے۔ محمد فرقان نے تمام برادران اسلام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم اور عظیم الشان تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس میں شرکت فرماکر اکابرین کے خطابات سے مستفید ہوں اور ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں، نیز اسکے پیغام کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی کوشش کریں!


#Press_Release #News #Letter_Head #NamooseRisalat #ProphetMuhammad #Gustakherasool #MTIH #TIMS

No comments:

Post a Comment