وقت کم ہے، جلدی کریں...!
لاء کمیشن کو اپنی رائے پیش کریں، مساجد کے باہر کیو آر کوڈ آویزاں کریں!
چوک چوراہوں پر بھی QR Code چسپاں کریں اور گھروں میں گھر خواتین سے بھی ایمیل بھجوائیں!
https://tinyurl.com/nouccisAIMPLB
شریعت کی حفاظت ہماری دینی اور شرعی ذمہ داری ہے اسوقت یونیفارم سول کوڈ کا مسئلہ پورے ملک میں بہت تیزی سے پھیلایا جارہا ہے اور لاء کمیشن آف انڈیا نے ملک کے باشندوں سے اس سلسلے میں راۓ مانگی ہے لاء کمیشن آف انڈیا کو زیادہ سے زیادہ راۓ بھیجنے کے سلسلے میں، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک (QR) کوڈ جاری کیا ہے، اس سے جواب بھیجنا آسان ہوگیا ہے، ضرورت ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس کو لوگوں تک پہنچائیں، اس سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے شہری سطح پر نیچے لکھے ہوئے کام کئے جا سکتے ہیں۔
1) ہر مسجد میں QR کورڈ اور لینک اسٹیگر کی شکل میں لگادیا جائے اور نمازیوں کو متوجہ کیا جائے کہ ہر ایک نمازی QR کوڈ اسکین کر کے ضرور ای میل کرے، اس سلسلے میں ائمہ کرام خصوصی دلچسپی لیں اور ہر مسجد میں اسٹیگر ضرور لگوائیں۔
2) چوک چوراہوں ہوٹلوں پر بھی اسٹیکر چسپاں کیا جائے اس سلسلے میں نوجوانوں کو خصوصی دلچسپی لینی چاہیے ساتھیوں کے ساتھ اس کام کو انجام دینا چاہیے۔
3) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جانب سے جو QR کوڈ اور لنک بنائے گئے ہیں اس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے اور لوگوں سے گزارش کی جائے کہ QR کوڈ اور لنک کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ای میل کیا جائے اس سلسلے میں مختلف ادارے، تنظیمیں اپنے نام کے ساتھ اپیل جاری کریں تاکہ فضا بنے۔
4) محلہ میں جہاں نوجوان بیٹھتے ہیں وہاں پہونچ کر ان کو توجہ دلائی جائے کہ اپنے اپنے موبائل سے ای میل کریں۔
5) کیو آر کوڈ اور لنک کی پرچی ہر گھر میں پہنچائی جائے اور خواتین سے بھی درخواست کی جائے کہ وہ اپنے ای میل کے ذریعے رائے دیں۔
واضح رہے کہ لاء کمیشن آف انڈیا کو جواب بھیجنے کی آخری تاریخ 14؍ جولائی 2023ء ہے، صرف چند دن کا وقت باقی بچا ہے، اسلیے تمام حضرات اس سلسلے میں تھوڑی توجہ دیں اور آنے والے جمعہ کی ابھی سے ترتیب بنائے کہ ہر مسجد میں ضرور اعلان ہو اور چند نوجوان نماز کے بعد مسجد میں کھڑے ہو جائے تاکہ لوگوں کو QR کا طریقہ اور لنک کے ذریعے ای میل کرنے کا سلیقہ سکھا سکیں اور ترغیب دے کر ان سے ای میل کروائیں۔
میری آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس کام کو دینی اور شرعی فریضہ سمجھتے ہوئے ضرور انجام دیں،اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔
والسلام
محمد عمرین محفوظ رحمانی
(سرپرست مرکز تحفظ اسلام ہند)
(سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
#UniformCivilCode #CommonCivilCode #UCC #NoUCC #UmrainRahmani #MTIH #TIMS
No comments:
Post a Comment