Urdu Newspapers | 11 Nov 2020
⭕️Moulana Khalid Nadwi Gazipuri DB Speech In Online Azmat-e-Mustafa Conference Org By Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind!
Urdu Newspapers | 11 Nov 2020
⭕️Moulana Khalid Nadwi Gazipuri DB Speech In Online Azmat-e-Mustafa Conference Org By Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind!
فرانس نے اسلام دشمنی میں انسانیت بھی بھلادی، نبی ؐکی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے!
مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت مصطفیٰ ؐکانفرنس سے مولانا خالد ندوی غازیپوری کا ولولہ انگیز خطاب!
بنگلور، 10/ نومبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت مصطفیٰ ؐکانفرنس کی پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد خالد ندوی غازی پوری مدظلہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں تین قسم کے عہد لیے ہیں پہلا عہد تمام بنی آدم ؑسے خدا کی ذات اور ربوبیتِ عامہ کے سلسلے میں لیا گیا، دوسرا عہد اہل کتاب کے احبار و رھبان اور علماء و مشائخ سے یہ لیا گیا کہ وہ حق بات کو نہیں چھپائیں گے، اور تیسرا عہد سارے انبیاء کرام علیہم السلام سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی نبوت و رسالت کے بارے میں لیا گیا، جو قابل ذکر ہے۔ تمام انبیاء کرامؑ سے کہا گیا کہ اخیر میں ایک نبی و رسول آنے والے ہیں جنکی علامتیں و اوصاف آپکی کتابوں میں مذکور ہوں گیں ان پر ایمان رکھنا اور اگر وہ تمہاری زندگی میں آجائیں تو انکا بھرپور تعاون کرنا۔ اسی لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا حضرت عیسی علیہ السلام بھی آئیں گے تو میری شریعت کے پابند ہوں گے۔ مولانا نے فرمایا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی صرف آپ ؐ کی اتباع میں ہے، دنیا میں امن و امان آسکتا ہے تو صرف آپ کی اتباع سے آسکتا ہے۔ اتباع رسول ہو جائے تو زندگی با وصول ہو جائے۔ مولانا خالد ندوی نے فرمایا کہ اللہ کے نبیؐ کی سیرت ہمارے لیے مدار نجات ہے، سیرت ہماری کامیابی کا ذریعہ و سبب ہے، لہٰذا سیرت ہماری زندگی کا خاصہ ہونا چاہیے۔ لیکن آج آزادی رائے کی آڑ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کی جارہی ہے، آپؐ کے گستاخانہ خاکے بنائے جائے رہے ہیں، اور آپکی توہین کی جارہی ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ آپؐ کی توہین کا یہ سلسلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے، کبھی ڈنمارک میں تو کبھی کسی ملک میں اور ابھی جو کچھ فرانس میں ہو رہا ہے اور چارلی ہیبڈو نے جو کچھ کیا وہ سب کچھ آزادی رائے کے نام پر کیا جارہا ہے، حالانکہ آزادی رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کسی کی دل آزاری کی جائے۔ آزادی رائے کا صحیح مطلب مذہب اسلام نے پیش کیا۔ مولانا خالد غازیپوری نے فرمایا کہ اگر آزادی رائے کے نام پر ہم نعوذبااللہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی توہین کریں تو کیا کوئی عیسائی برداشت کریگا؟ ہرگز نہیں، اس حقیقت کے سامنے ہونے کے باوجود افسوس کی بات ہیکہ ہمارے ملک بھارت کی حکومت نے فرانس کی حمایت کی، جبکہ فرانس نے اسلام دشمنی میں انسانیت بھی بھلادی ہے۔ ہم جہاں اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں وہیں یہ واضح طور پر کہتے ہیں کہ نبی ؐکی شان اقدس میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کی جائیگی۔مولانا نے فرمایا کہ موجودہ حالات میں ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم سنت نبوی کو زندہ کریں اور آپؐ کی باتوں کی ترویج و اشاعت کریں۔ مولانا خالد ندوی غازی پوری نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ایسے حالات میں جب باطل طاقتیں شان رسالتؐ پر انگلیاں اٹھانے کی کوشش کررہی ہیں تو مرکز تحفظ اسلام ہند نے عظمت مصطفیٰ ؐکانفرنس کا سلسلہ شروع کرکے پوری ذمہ داری کے ساتھ ناموس رسالتؐ کی حفاظت کا بہترین کام کیا ہے۔قابل ذکر ہیکہ مولانا نے مرکز اور اسکے اراکین کو خوب دعاؤں سے بھی نوازا۔
نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے دنیا کے بدترین لوگ ہیں!
مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت مصطفیٰؐ کانفرنس سے مولانا عبد الباری فاروقی کا ولولہ انگیز خطاب!
بنگلور، 7/ نومبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت مصطفیٰؐ کانفرنس کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے دارالمبلغین لکھنؤکے استاذ حضرت مولانا عبد الباری فاروقی مدظلہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کو محسن انسانیت بناکر پیدا کیا اور قیامت تک کے لیے آپکو مبعوث فرمادیا۔ آپکی یہ بعثت عالمی اور ابدی بعثت ہے۔ آپؐ کے بعد کوئی نیا نبی، کوئی نیا رسول، اور کوئی نئی شریعت آنے والی نہیں ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے جتنے نبیوں اور رسولوں کو بھیجا انکی قوموں نے انکا مذاق اڑایا انکا استہزاء کیا، انکی شان میں گستاخی کی، انکو حقیر و فقیر سمجھا، انکی تذلیل کی گئی، تو اللہ تعالیٰ کا غضب جوش میں آیا اور وہ عذاب کا شکار ہوئے۔ مولانا نے فرمایا کہ جب اخیر میں ہمارے نبیؐ آئے اور اپنی نبوت و رسالت کا اعلان کیا تو انکے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آیا، خود آپکے خاندان قبیلے والوں نے آپکو برا بھلا کہا اور آپکی شان میں گستاخیاں کیں۔ مکی زندگی میں اللہ کے نبیؐ کو جس دور سے اور جن جن تکلیفوں، مصیبتوں سے گزرنا پڑا اسے بولنے سے بھی جسم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی ؐکی ہر جگہ حفاظت فرمائی۔ مولانا عبد الباری فاروقی نے فرمایا کہ شان رسالتؐ میں گستاخی کا یہ سلسلہ اسی دور سے چلتا آرہا ہے، اور آج بھی آئے دن ہمارے نبی ؐکی شان میں گستاخیاں کی جارہی ہیں، اور یہ دنیا کے خبیث ترین اور بد ترین لوگ ہیں جو ہمارے نبی ؐکی شان میں گستاخیاں کر رہے ہیں اور جن جن لوگوں نے کسی بھی اعتبار سے اس میں حصّہ لیا وہ دنیا کے بدترین لوگ ہیں۔ مولانا فاروقی نے دو ٹوک فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ان پر نازل ہو، اور اللہ تعالیٰ انکو تباہ و برباد کرے۔ مولانا نے افسوس کرتے ہوئے فرمایا کہ آج اگر ان بد بختوں کو ہمارے نبی ؐکی شان میں گستاخی کرنے کی ہمت اور جرأت ہو رہی ہے تو یہ ہماری کمزوری ہے، ہمارا اسلام سے دور ہونے کا نتیجہ ہے، جب مسلمان سچے پکے مسلمان بن جائیں گے تو ان شاء اللہ یہ سب کچھ ختم ہو جائیں گے۔ مولانا نے فرمایا کہ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ اللہ کے نبی ؐسے اور اللہ کے نبیؐ جن سے محبت رکھتے تھے ان سے امت محبت کرے۔اگرایسا نہیں کرتے تو اسکی محبت رسول کا کوئی اعتبار نہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ آپؐ کو اللہ کے دشمنوں سے، اللہ کے دین کے دشمنوں سے اور انکے طریقوں سے دشمنی تھی تو ہمیں بھی ان لوگوں سے دشمنی رکھنا ضروری ہے، اس لیے کہ وہ ہمارے دین کو اور ہماری شریعت کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ ہم تباہ و برباد ہو جائیں، اور انکے منہ سے جو نکل رہا ہے وہ کم ہے کیونکہ انکے سینوں میں اس سے بھی بہت زیادہ بغض چھپا ہوا ہے۔ مولانا عبد الباری فاروقی نے فرمایا کہ محبت رسولؐ کا تقاضا یہ ہے کہ مسلمان کے اندر حمیت اسلامی اور حمیت دینی ہو، قرآن کے حقوق ادا کرنے کا ایک جذبہ ہو، محبت رسولؐ کا تقاضا یہ ہے کہ اسلام ساری دنیا اور ساری دنیا کی چیزوں سے ہمیں محبوب ہو اور اس پر مر مٹنے کا جذبہ ہمارے اندر پیدا ہوجائے۔قابل ذکر ہیکہ نبیرۂ امام اہل سنت حضرت مولانا عبد الباری فاروقی مدظلہ نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔
VIDEO : https://youtu.be/SgrtfYDwZnw
🎯فرانس! ہمارے صبر کا امتحان نہ لو ورنہ... | جانشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی مدظلہ
🎯France! Hamare Sabr Ka Imtihaan Na Lo Warna... | Moulana Abdul Aleem Saheb Farooqi DB
🎯फ्रांस! हमारे सब्र का इम्तिहान ना लो... | मौलाना अब्दुल अलीम साहब फारुकी द.ब
Presented By:
Tahaffuz-e-Islam Media Service
(Bangalore, Karnataka, India)
Urdu Newspapers | 05 Nov 2020
⭕️Moulana Abdul Aleem Farooqi Sb DB Speech In Online Azmat-e-Mustafa Conference Org By Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind Appeals To Raise Voice Against France!