Wednesday, 14 September 2022

🎯مدارس کی بقاء و تحفظ کےلئے کمر بستہ ہونا ہوگا


 { اکابر کا پیغام - 19 }

🎯مدارس کی بقاء و تحفظ کےلئے کمر بستہ ہونا ہوگا...!

✍️ امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم

(صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیۃ علماء ہند)

_____دینی مدارس فرقہ پرستوں کی آنکھوں کے کانٹے ہیں، اس لیے ہمیں ان کی نیتوں کو سمجھنا چاہے۔ نظام کو درست کرنے کی بات اپنی جگہ ہے، لیکن ہمیں اپنے مدارس کی بقاء و تحفظ کے لئے کمر بستہ ہونا ہوگا، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ امن وامان کے ساتھ ہمارے دینی اداروں کو چلنے دیا جائے، مگر فرقہ پرست ہمارے وجود کو ختم کرنے کی تمنا رکھتے ہیں، جسے ہم ہرگز نہیں ہو نے دیں گے۔ مدارس اسلامیہ کا وجود ملک کی مخالفت کےلئے نہیں، بلکہ ملک کےلئے ہے، اس کا ڈیرھ سو سالہ کردار گوا ہے کہ یہاں سے ہمیشہ ملک کی تعمیر کا کام ہوا ہے_____

 (06؍ ستمبر 2022ء کو جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر نئی دہلی میں ’’تحفظ مدارس‘‘ کے عنوان سے منعقد ایک اہم اجلاس سے خطاب)

🎁پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند

#AkabirKaPaigham #Madrasa #ArabicCollege #ArshadMadni #MTIH #TIMS

Madaris Ki Baqa O Tahaffuz Ke Liye Kamar Bastah Hona Hoga!

 



{ Akabir Ka Paigham - 19 } 

🎯 Madaris Ki Baqa O Tahaffuz Ke Liye Kamar Bastah Hona Hoga!

✍️ Hazrat Moulana Syed Arshad Madni Saheb DB

(Sadar-ul-Mudarriseen Darul Uloom Deoband & President Jamiat Ulama-i-Hind)

____Deeni Madaris Firqah Paraston Ki Aankhon Ke Kaante Hain, Is Liye Hamain Un Ki Niyyaton Ko Samajhna Chahiye. Nizaam Ko Durust Karne Ki Baat Apni Jagah Hai, Lekin Hamain Apne Madaris Ki Baqa O Tahaffuz Ke Liye Kamar Bastah Hona Hoga, Ham Ne Hamesha Koshish Ki Hai Ke Aman O Amaan Ke Saath Hamare Deeni Idaroon Ko Chalne Diya Jaye, Magar Firqah Parast Hamare Wajood Ko Khatam Karne Ki Tamanna Rakhte Hain, Jise Ham Hargiz Nahin Hone Dainge. Madaris-e-Islamia Ka Wajood Mulk Ki Mukhalifat Ke Liye Nahi, Balke Mulk Ke Liye Hai, Iska 150 Salah Kirdaar Gawah Hai Keh Yahaan Se Hamesha Mulk Ki Tameer Ka Kaam Howa Hai______

(06 September 2022 Ko Jamiat Ulama-i-Hind Ke Central Office New Dehli Main '' Tahaffuz-e-Madaris" Ke Unwan Se Munaqqid Ek Aham Ijlaas Se Khitaab)

🎁Peshkash : Shoba e Tahaffuz-e-Islam Media Service, Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind

 #AkabirKaPaigham #Madrasa #ArabicCollege #ArshadMadni #MTIH #TIMS

Wednesday, 7 September 2022

جمعیۃ علماء کرناٹک کا رام نگر سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کا کام وسیع پیمانے پر جاری!

 جمعیۃ علماء کرناٹک کا رام نگر سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کا کام وسیع پیمانے پر جاری!



پہلے مرحلے میں ریلیف کے ساتھ 23؍ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے فی گھر 25-25 ہزار کی رقم تقسیم کی گئی!


 بنگلور، 07؍ ستمبر (پریس ریلیز): جمعیۃ علماء ہندکے قومی صدر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کے حکم پر ریاست کرناٹک کے ضلع رام نگر میں موسلا دھار بارش اور سیلاب متاثرین کی راحت رسانی اور باز آباد کاری کا عمل جمعیۃ علماء کرناٹک کی جانب سے جاری ہے۔ ریاستی وفد کی ابتدائی سروے رپورٹ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ اب اکثر مقامات پر اناج اور کپڑے وغیرہ کی ضرورت نہیں رہی، لیکن سب سے پیچیدہ اور مشکل مرحلہ ان کی باز آباد کاری کا ہے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء کرناٹک کے ذمہ داران نے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مفتی سید معصوم ثاقب صاحب قاسمی مدظلہ سے مشورہ کے بعد سینکڑوں متاثرین کے درمیان ضروریات زندگی کے سامان اور ریلیف کی تقسیم کے علاوہ ایسے افراد کی نشاندہی فرمائی جو کرائے کے مکانات میں بڑی غربت کی حالت میں اپنی زندگی بسر کر رہے تھے، اور سیلاب کی وجہ سے انکا سب کچھ تباہ و برباد ہوگیا۔ جمعیۃ علماء کرناٹک نے پہلے مرحلہ میں ایسے 23؍ متاثرہ افراد کیلئے کرایہ کے گھروں کا انتظام کیا اور انہیں اڈوانس کیلئے جمعیۃ علماء کرناٹک کی جانب سے 25-25 ہزار روپے کا چیک دیا، بعدازاں دو تین ماہ کا کرایہ بھی جمعیۃ علماء ادا کرے گی۔ سیلاب زدہ علاقہ رام نگر کی مسجد سبحانیہ، ضیاء اللہ بلاک اور مسجد نورانی، یارب نگر میں سیلاب متاثرین کے درمیان ریلیف اور رقم کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مفتی معصوم ثاقب قاسمی صاحب نے فرمایا کہ جمعیۃ علماء کرناٹک نے سیلاب کی تباہی سے متاثرہ افراد کی باز آباد کاری کے لئے انسانی بنیادوں پر بلا تفریق مذہب و ملت اپنی خدمات پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء کی مختلف یونٹیں منظم طریقے سے راحت کاری کے کاموں میں مصروف ہیں۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ جمعیۃ علماء کی ان خدمات سے برادران وطن کا ایک بڑا طبقہ زبردست متاثر ہوا ہے اور کئی مواقعوں پر جمعیۃ کی جانب سے دی جانے والی امداد حاصل کرنے کے بعد برادران وطن کی آنکھوں میں آنسو بھی دیکھے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیۃ علماء کرناٹک نے سروے کے بعد ابتدائی طور پر ریلیف کی تقسیم کے ساتھ ساتھ کچھ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے پیش قدمی کی ہے۔ ان شاء اللہ اگلے مرحلے میں مزید متاثرہ افراد کیلئے گھروں کا انتظام کیا جائے گا نیز جمعیۃ علماء نے متاثرہ علاقے کے مکانات کی مرمت کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔ قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا مفتی معصوم ثاقب قاسمی کے علاوہ جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی، جنرل سکریٹری محب اللہ خان امین، نائب صدور مولانا شمیم سالک مظاہری، حافظ ارشد احمد میسور، جمعیۃ علماء بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی، نائب صدور مولانا شیخ آدم علی قاسمی، حافظ محمد آصف، جمعیۃ علماء کے دیگر ذمہ داران مفتی عبد الرزاق، اقلیم باشاہ، محمد فاضل، امتیاز احمد چشتی، ڈاکر ندیم احمد، محمد فرقان، محمد حیات خان، مجاہد پاشاہ،عطاء اللہ، حافظ عتیق الرحمن، نیز مسجد سبحانیہ ضیاء اللہ بلاک، رام نگر کے امام مولانا عبد الرحیم، صدر عارف اللہ، سکریٹری نثار احمد اور مسجد نورانی، یارب نگر، رام نگر کے امام مولانا عبد السبحان، صدر سید یونس، سکریٹری ضمیر خان وغیرہ خصوصی طور پر شریک تھے۔


#Press_Release #News #RamnagarFlood #Flood #FloodRelief #Jamiat #JamiatUlama #MTIH #TIMS

Tuesday, 6 September 2022

Main Apne Saath Ghar Se, Kafan Le Ke Aaya Hoon

 میں نفرت پہ محبت کی کرن لے کے آیا ہوں

میں ظلم کے خاتمے کا مشن لے کے آیا ہوں

مجھے مارنے کی فراق میں یہ بیٹھے ہیں 

میں ساتھ اپنے گھر سے، کفن لے کے آیا ہوں


✍️ بندہ محمد فرقان عفی عنہ

(ڈائریکٹر مرکز تحفظ اسلام ہند) 


Main 𝐍𝐚𝐟𝐫𝐚𝐭 𝐏𝐞 𝐌𝐮𝐡𝐚𝐛𝐛𝐚𝐭 Ki 𝐊𝐢𝐫𝐚𝐧 𝙇𝙚 𝙆𝙚 𝘼𝙖𝙮𝙖 𝙃𝙤𝙤𝙣

Main 𝐙𝐮𝐥𝐦 𝐊𝐞 𝐊𝐡𝐚𝐭𝐢𝐦𝐞 Ka 𝐌𝐢𝐬𝐬𝐢𝐨𝐧 𝙇𝙚 𝙆𝙚 𝘼𝙖𝙮𝙖 𝙃𝙤𝙤𝙣

Mujhe 𝐌𝐚𝐫𝐧𝐞 𝐊𝐢 𝐅𝐢𝐫𝐚𝐚𝐪 Main 𝙔𝙚 𝘽𝙖𝙞𝙩𝙝𝙚 𝙃𝙖𝙞𝙣

Main 𝐀𝐩𝐧𝐞 𝐒𝐚𝐚𝐭𝐡 𝐆𝐡𝐚𝐫 Se, 𝐊𝐚𝐟𝐚𝐧 𝙇𝙚 𝙆𝙚 𝘼𝙖𝙮𝙖 𝙃𝙤𝙤𝙣


✍️ 𝐌𝐨𝐡𝐚𝐦𝐦𝐞𝐝 𝐅𝐮𝐫𝐪𝐚𝐧

(Director Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind)


#mdfurqanofficial #AshaareFurqani #اشعار_فرقانی


Friday, 2 September 2022

رام نگر میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر اور سینکڑوں گھر تباہ!

 رام نگر میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد متاثر اور سینکڑوں گھر تباہ!





سیلاب زدہ علاقوں کا جمعیۃ علماء کرناٹک نے کیا معائنہ، متاثرین کی راحت رسانی کیلئے مہم کا آغاز!


بنگلور، یکم؍ ستمبر (پریس ریلیز): شریعت اسلامیہ میں خدمت خلق کو بڑی اہمیت دی گئی ہے، روئے زمین پر بسنے والے ہر جاندار سے ہمدردی کرنا، گاہے بگائے انکا خیال رکھنا اور حتیٰ الامکان انکی مدد کرنا مسلمانوں کا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ اور دور حاضر میں مسلمانانِ ہند کی سب سے بڑی اور قدیم مذہبی تنظیم جمعیۃ علماء ہند کے ذمہ داران اور کارکنان حقیقی معنوں میں ان اوصاف کا نمونہ ہیں۔ ملک میں جہاں کہیں بھی کوئی پریشانی یا آفت پیش آتی ہے تو وہاں جمعیۃ علماء ہند کے خدام سب سے پہلے نظر آتے ہیں۔ بالخصوص مظلوموں اور بے کسوں کی مدد اور سیلاب و آفات میں اجڑے لوگوں کی بازآبادکاری، بے قصور قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر ہر محاذ پر جمعیۃ علماء ہند نے خدمت خلق کی ایسی عظیم تاریخ رقم کی ہے جو آب زر سے لکھنے کے قابل ہے۔ ابھی ریاست کرناٹک کے جنوب میں واقع رام نگر ضلع مسلسل موسلا دھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے، ہزاروں افراد اس قدرتی آفت کے زد میں آچکے ہیں، لوگوں کا تمام مال و اسباب سیلاب کی نذر ہوچکا ہے، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں، سینکڑوں مکانات جزوی یا مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔ پڑوسی علاقوں میں واقع شادی محل اور دیگر جگہوں پر لوگ عارضی طور پر پناہ گزیں ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کرناٹک کے ایک بڑے وفد نے ان سیلاب زدہ علاقوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر سیلاب زدگان کی راحت رسانی کے مہم کا آغاز کیا ہے۔ ہنگامی طور پر متاثرہ علاقے کے ایک مقام عاشور خانہ کمیٹی، مین روڈ، نزد ریلوے اسٹیشن، طوف خانہ محلہ، رام نگر میں جمعیۃ علماء کرناٹک نے ایک راحت رسانی کا کیمپ قائم کردیا ہے، جہاں جمعیۃ کے ذمہ داران مفتی عبد الرزاق، اقلیم پاشاہ، مولانا محمد اسماعیل کاشفی، وغیرہ متاثرین کی راحت رسانی کیلئے موجود رہیں گے۔ بارش کی کثرت اور اس کے بعد سیلاب کی تباہی کے جو مناظر اور انسانی زندگی کے جو کربناک حالات ہیں وہ دردمند دل رکھنے والے انسان کے رونگٹے کھڑے کردینے والے ہیں۔ اس قیامت خیز سیلاب کے متاثرین کے ساتھ جمعیۃ علماء کرناٹک برابر کھڑی ہے اور حتیٰ المقدور سیلاب متاثرین کی راحت رسانی کیلئے بلاتفریق مذہب وملت ریلیف کا کام کررہی ہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے خاص طور پر ضروریات زندگی کے سامان کی فراہمی کیلئے جمعیۃ علماء کرناٹک نے ہنگامی طور پر برادران اسلام سے امداد کی اپیل جاری کی ہے۔ لہٰذاجو حضرات رام نگر کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کرنا چاہتے ہیں وہ جمعیۃ علماء کرناٹک (مولانا ارشد مدنی) کے ذمہ داران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہیکہ وفد میں جمعیۃ کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی، جنرل سکریٹری محب اللہ خان امین، جمعیۃ علماء بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی، نائب صدرو مولانا آدم قاسمی، مولانا عتیق احمد بیگ، مولانا جنید، حافظ محمد آصف سمیت جمعیۃ علماء کے دیگر ذمہ داران مفتی عبد الرزاق، مولانا ارشاد، مفتی سبیل، حافظ عبد العلیم، محمد فاضل، امتیاز احمد، عطاء اللہ، سید امین، اعجاز سادات، سردار احمد، محمد فرقان، محمد حیات خان وغیرہ خصوصی طور پر شریک تھے، علاقے کا معائنہ کرانے میں مقامی سابق کونسلر محمد عظیم نے جمعیۃ علماء کے وفد کا بھرپور ساتھ دیا۔قابل ذکر ہیکہ اس کار خیر میں دیگر تنظیمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔














#Press_Release #Jamiat #News #RamanagarFlood #Flood #FloodRelief #MTIH #TIMS