Thursday, August 13, 2020

اکابر کا پیغام - 02


عنوان : کورونا سے متعلق ایک اہم پیغام!

از قلم : جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم
(صدر جمعیۃ علماء ہند و استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند)

کورونا ایک عذاب خداوندی کے طریقہ کے اوپر ہے، ہم اس عذاب خداوندی اور اللہ کے اس غصے سے نجات پانے کیلئے مذہبی اعتبار سے یہ بات کہتے ہیں کہ صدقہ سب سے بڑی چیز ہے جو اللہ کے غصے کو ٹھنڈا کرنے والا ہے- ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ صدقہ کرنا یہ اللہ کے غصے کی آگ کو ٹھنڈا کردیتا ہے، اس لیے میں کہتا ہوں جن لوگوں کو اللہ نے کھانے پینے کی سویدا دی ہے انکو یہ چاہیے کہ وہ اپنے دائیں بائیں لوگوں کو دیکھیں چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان ہو، اگر غریب لوگ ہیں تو جتنا بھی اللہ نے دیا ہے اپنی وسعت و طاقت کے مطابق ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے اور اسکے اندر دریغ نہ کرنا چاہیے- مجھے توقع ہیکہ ہمارے اس عمل سے اللہ تعالیٰ کا غصہ، جو ہمارے گناہوں کے بدلے آیا ہے، وہ غصہ ٹھنڈا ہوگا اور دنیا کو اس سے راحت ملے گی!

پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند

No comments:

Post a Comment