Saturday, August 15, 2020

اکابر کا پیغام - 09


جنگ آزادی کا آغاز مسلمانوں نے کیا تھا

جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم

(صدر جمعیۃ علماء ہند)


_______لوگ یہ سمجھتے ہیں اور یہ مشہور بھی ہیکہ جنگ آزادی کی سب سے پہلی لڑائی 1857ء میں لڑی گئی حالانکہ یہ غلط ہے- سب سے پہلی جنگ آزادی 1754ء میں علی وردی خان نے، پھر دوسری جنگ آزادی 1757ء میں نواب سراج الدولہ نے لڑی- پھر تیسری جنگ آزادی 1782ء میں اور چوتھی 1792ء میں، پانچوں 1799ء میں فتح محمد علی خان سلطان ٹیپو شہید ؒ نے لڑی- پھر 1803ء میں شاہ عبد العزیز محدث دہلوی ؒ نے آزادی کی تحریک چلائی اور اسی تحریک کے سایہ تلے چھٹی جنگ آزادی 1831ء میں انکے شاگردوں بالخصوص سید احمد شہید رائے بریلوی ؒ نے لڑی- اسکے بعد ساتویں جنگ آزادی 1857ء میں لڑی گئی اور آزادی کی تحریکات کا یہ سلسلہ جاری رہا بالآخر 1947ء کو ملک آزاد ہوا، جس میں شروع سے آخر تک مسلمانوں نے قائدانہ کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ برادران وطن کو بھی اس جنگ آزادی میں اپنے ساتھ شریک رکھا- اور اس طرح ہندوستان آزاد ہوا_______

(اقتباس از بیان بعنوان "تحریک آزادی ہند")


پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند


No comments:

Post a Comment