فتح و شکست کے اسباب! 🎯
حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب دامت برکاتہم ✍🏻
(صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ )
_______مسلمانوں کی تاریخ میں تعداد کی اہمیت کبھی نہیں رہی، اخلاقیات، دینی غیرت اور معنوی طاقت کو اولیت رہی ہے، اور ان کی فتح و شکست میں یہی عامل سب سے بڑا عامل رہا ہے، اور جب جب یہ عامل کمزور ہوا، ان کو کمزوری لاحق ہوئی، اس کے نتیجے میں مسلمانوں نے کئی جگہ عزت و حکومت دونوں کھودی، اسپین میں اندلس کی حکومت کا کھونا تعداد یا فوجی وسائل کی کمی کی وجہ سے نہیں پیش آیا، وہاں آپس کے تفرقہ اور بھائی بھائی کی لڑائی، چھوٹی چھوٹی ٹولیوں اور ریاستوں میں بٹ جانے، پھر آپس کی ریشہ دوانیوں اور ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرنے اور اس میں دشمنوں تک سے مدد لینے سے یہ واقعہ پیش آیا اور پھر مصیبت آنے پر طاقتور اور با اثر بھائیوں کی طرف سے بے توجہی اختیار کرنے نے مزید اثر ڈالا_______
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند 🎁
No comments:
Post a Comment