نئی نسل کو صحابہ کرام ؓ کی سیرت سے روشناس کرائیں!
جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم
(صدر جمعیۃ علماء ہند)
_______نئی نسل بڑی حد تک صحابہ کرام ؓ کی دین کیلئے کی گئی خدمات سے پوری طرح واقف نہیں ہے کیونکہ اسے عام اسکولوں میں یہ سب پڑھایا اور بتایا نہیں جاتا اور بیشتر لوگ اپنے بچوں کو دین کی تعلیم دلانے میں کوتاہی برتتے ہیں۔ ان حالات میں اشد ضروری ہے کہ نئی نسل کو صحابہ کرام کی عظمت، شجاعت، عبادت اور سخاوت سے روشناس کرایا جائے۔ جمعیۃ علماء ہند خالص مذہبی جماعت ہے۔ ہم اللہ اور رسول اللہ کا پیغام دنیا تک پہنچاتے ہیں اور ہمیں کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ہمارا مقصد عظمت صحابہؓ کے کردار کو آپ تک پہنچانا ہے۔ قرآن جنت کی ضمانت یا تو صحابہ کرام ؓ کو دیتا ہے یا ان لوگوں کودیتاہے کہ جو ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں_______
(ماخوذ بیان بعنوان عظمت صحابہؓ کانفرنس، بمقام بنگلور، اپریل 2016ء)
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند
No comments:
Post a Comment