عنوان : ملک کا غیر ذمہ دار میڈیا!
از قلم : جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم
(صدر جمعیۃ علماء ہند)
میڈیا کو ملک کی یکجہتی، سماجی آہنگی، بھائی چارہ، مذہبی رواداری اور ہندو مسلم کے درمیان منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے- ملک کی میڈیا کا ایک طبقہ ہر واقعہ کو مذہبی رنگ دینے ہند و مسلم اتحاد کو تار تار کرنے، مسلمانوں کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش کرتا رہتا ہے، پچھلے کچھ مہینے میں میڈیا کا رویہ اسکی جیتی جاگتی مثال ہے- میڈیا کا ایک طبقہ جان بوجھ کر کبھی کرونا کے ذریعے، کبھی تبلیغی جماعت کے ذریعے مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش کی اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی- اس لئے اگر بےلگام غیر ذمہ دار میڈیا پر شکنجہ نہیں کسا تو یہ ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوگا- اور اسکا خمیازہ ملک کی اکثریت اور اقلیت دونوں کو بھگتنا پڑے گا-
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند
No comments:
Post a Comment