صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول!
خادم القرآن حضرت مولانا مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم
(مہتمم جامعہ تعلیم القرآن بنگلور و صدر جمعیۃ علماء کرناٹک)
_______صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی جماعت وہ مقدس جماعت ہے جنکو اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی رضا کا پروانہ قرآن مجید کے ذریعہ عطاء کیا اور جنت کی بشارت دی- قرآن مجید کی کئی آیتیں صحابہ کرام ؓ کی شان میں نازل ہوئی ہیں، لہٰذا امت مسلمہ بالخصوص ہمارے اس ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے صحابہ کرام ؓ کی جماعت پر سے اعتماد کو ختم کرنے کی جو کوششیں اور سازشیں ہورہی ہے ان پر کان نہ دھریں، صحابہ کرام ؓ ہمارے مذہب کی بنیاد ہیں، انہیں کے ذریعہ دین ہم تک پہنچا ہے، کسی صحابی کی شان میں گستاخی یا گستاخانہ کلمہ برداشت نہیں کیا جائے گا- کیونکہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین دین کی بنیاد ہیں- اگر دین کی بنیاد کو ہلا دیا جائے، اسے مجروح کردیا جائے، اسے ڈامیج یعنی نقصان پہنچا دیا جائے تو پھر دین کہاں باقی رہے گا؟ اگر کوئی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا ان میں سے کسی ایک کی ذات کو بھی مجروح کرنے کی کوشش کرے، ان پر قائم اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرے تو علمائے حق کی یہ ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ میدان میں آئیں اور احقاق حق کا فریضہ انجام دیں_______
(اقتباس از بیان بعنوان "آن لائن مدح صحابہ ؓ کانفرنس، 2 ستمبر 2020ء)
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند
No comments:
Post a Comment