Tuesday, September 8, 2020

اکابر کا پیغام - 16



 🎯حضراتِ صحابہ کرام ؓ کو منافق کہنے والے خود ہی منافق ہیں!


✍️جانشین امام اہل سنت حضرت مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی مدظلہ 


_______قرآن و حدیث کی رو سے یہ بات ثابت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم خاتم النبیین ہیں، آپکے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا اور آپ علیہ السلام معصوم ہیں، اور حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین آپ علیہ السلام کی ختم نبوت کی دلیل ہیں، اور غیر معصوم لیکن محفوظ ہیں- اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں جگہ جگہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تعریف فرمائی اور رضی اللہ عنہ و رضوا عنہ کہہ کر اپنی رضامندی کا اظہار فرمایا، اور جنت کی بشارت دی- اللہ تعالیٰ قرآن پاک کا محافظ ہے لیکن قرآن پاک کی حفاظت کا ذریعہ حضرات صحابہ ہیں، حضرات صحابہ اشاعت قرآن و اشاعت دین کی بنیاد ہیں، حضرات صحابہ معیار ایمان ہیں، ساری دنیا طالب جنت ہے اور صحابہ مطلوب جنت ہیں- کوئی صحابی منافق نہیں ہو سکتا اور جو منافق ہے وہ صحابی نہیں ہو سکتا، لہٰذا حضراتِ صحابہ کرام کو منافق کہنے والے خود ہی منافق ہیں_______

(اقتباس از بیان بعنوان: "آن لائن عظمت صحابہ کانفرنس" زیر اہتمام: مرکز تحفظ اسلام ہند، بتاریخ: 05 ستمبر 2020ء)


🎁پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند

No comments:

Post a Comment