مسلمان فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے حب رسولؐ کا ثبوت دیں!
مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت مصطفیٰؐ کانفرنس سے مولانا سیداحمد ومیض ندوی نقشبندی کا ولولہ انگیز خطاب!
بنگلور، 5/ نومبر (ایم ٹی آئی ہچ): مرکز تحفظ اسلام ہند کی آن لائن عظمت مصطفیٰؐ کانفرنس کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے پیر طریقت حضرت مولانا سید احمد ومیض صاحب ندوی نقشبندی مدظلہ نے فرمایا کہ ربیع الاول کا مہینہ بہت ہی مبارک اور متبرک مہینہ ہے، ربیع الاول کا مہینہ اس لیے بھی معتبر ہے کہ اس میں ہمارے آقائے نامدار، تاجدارِ عرب، امام الانبیاء محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت ہوئی، اور آپؐ کی ذات ہی ایسی ہے کہ جس چیز کا تعلق آپؐ سے ہو جاتا ہے اسکا مقام و مرتبہ بڑھ جاتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ بڑے ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آئے دن ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی شان اقدس میں گستاخیاں کی جارہی ہیں، ابھی فی الحال فرانس کے صدر نے گستاخانہ خاکے بناکر جو گستاخی کی ہے وہ قابل مذمت اور قابل لعنت ہے، اور فرانس کی یہ گستاخیاں کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ فرانس نے شروع ہی سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں گستاخی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے رکھی ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ فرانس کا صدر میکرون بچپن سے ہی بد کردار ہے۔ مولانا نے کئی رازوں کو فاش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ میکرون 15/ سال کی عمر میں جس اسکول میں پڑھتا تھا، اسی اسکول کی 40/سالہ ٹیچر کے ساتھ اس نے بدکاری کی جسکی وجہ سے ان دونوں کو اسکول سے نکال دیا گیا اور اس عورت کے شوہر کو معلوم ہوا تو اسنے اسے طلاق دے دی۔ تو ایسے بد کرداروں کو کیسے حق پہنچتا ہے کہ وہ ایسی ذات پر انگلی اٹھائے جسکی عزت و عصمت کی گواہی فرشتے دیتے ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ آپ ؐ کی شان میں گستاخی کے دور میں کچھ ذمہ داریاں ہمارے اوپر عائد ہو جاتیں ہیں۔ جسکا ادا کرنا بہت ضروری ہے۔پہلی ذمہ داری ہمارے نبی ؐپر سچا پکا ایمان رکھنا یعنی آپکی ذات پر آپکی صفات پر یقین رکھنا، دوسری ذمہ داری حضور ؐکی زندگی کو جاننا اس لیے کہ حضورؐ کی معرفت آدمی کے دل میں حضورؐ کی محبت پیدا کرتی ہے، تیسری ذمہ داری حضورؐ کے دین کو دوسروں تک پہنچانا خصوصاً غیر مسلموں تک پہنچانا، چوتھی ذمہ داری ختم نبوتؐ کی حفاظت کرنا کہ ہمارے نبیؐ آخری نبی و رسول ہیں آپکے بعد کوئی نبی و رسول نہیں اگر کوئی کہے کہ آپکے بعد بھی نبی ہے تو وہ ایک نمبر کا جھوٹا و کذاب ہے، پانچویں ذمہ داری حضورؐ کے سلسلے میں جو غلط باتیں پھیلا دی گئیں ہیں اسکو دور کرنا۔ مولانا سید احمد ومیض نقشبندی نے فرمایا کہ ان ذمہ داریوں کے ساتھ ہمیں پوری دنیا میں نبیؐ کی سیرت و تعلیمات کو عام کرنا چاہئے۔ اسی کے ساتھ ہمیں پوری شدت کے ساتھ فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے اور اپنے آقاؐ سے محبت کا اظہار کرنا چاہیے۔ مولانا نے فرمایا کہ جو لوگ فرانس یا دوسرے گستاخان رسولؐ کی تائید کرتے ہیں انکو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اپنے محسن کے ساتھ گستاخی کررہے ہیں کیونکہ رسول اللہؐ پوری انسانیت کے محسن اور نبی ہیں۔ مولانا نے فرمایا کہ فرانس کی گستاخانہ مہم کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر طرح کے ذرائع ابلاغ کا استعمال کرنا چاہیے۔ مولانا احمد ومیض ندوی نقشبندی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا۔ قابل ذکر ہیکہ 07/ نومبر بروز ہفتہ آن لائن عظمت مصطفیٰ ؐکانفرنس سے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ حدیث حضرت مولانا محمد خالد ندوی غازیپوری مدظلہ خطاب کریں گے۔
No comments:
Post a Comment