{ اکابر کا پیغام - 21 }
🎯 سیرت النبیؐ کی روشنی میں ہر دور میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے...!
✍️ خادم القرآن حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب دامت برکاتہم
(سرپرست مرکز تحفظ اسلام ہند و صدر جمعیۃ علماء کرناٹک)
_______جب انسانیت پستی کی انتہا کو پہنچ چکی تھی، ہر طرف سماجی ومعاشرتی بدنظمی اور معاشی واقتصادی بے چینی تھی، اخلاقی گراوٹ روز افزوں تھی، مزید برآں بت پرستی عروج پر تھی، شدید ترین نفرتوں، انتقامی جذبات، انتہا پسندانہ خیالات، لاقانونیت، سودخوری، شراب نوشی، خدا فراموشی، عیش پرستی وعیاشی، مال وزر کی ہوس، سنگ دلی اور سفاکی وبے رحمی سے پورا عالم متاثر تھا، اور ہر طرف ظلم و ستم کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ ایسے دور جاہلیت میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو رحمت العالمین بنا کر مبعوث فرمایا۔ آپؐ نے قرآنی تعلیمات ونبوی ہدایات کے ذریعہ دنیا کو بدلا، عرب وعجم میں انقلاب برپا کیا، عدل وانصاف کو پروان چڑھایا، حقوق کی ادائیگی کے جذبوں کو ابھارا، احترام انسانیت کی تعلیم دی، قتل وغارت گری سے انسانوں کو روکا، عورتوں کو مقام ومرتبہ عطا کیا، غلاموں کو عزت سے نوازا، رب سے ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑا اور معاشرہ کو سدھار۔ نبی اکرمؐ نے یہ حیرت انگیز کارنامہ صرف 23؍ سالہ مختصر مدت میں انجام دیا۔ تئیس سالہ دور میں آپ ؐنے ساری انسانیت کی فلاح وصلاح اور کامیابی کا ایک ایسا نقشہ دنیا کے سامنے پیش کیا کہ اس کی روشنی میں ہر دور میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے اور اصلاح وتربیت کا کام انجام دیا جاسکتا ہے۔ اور یہی سیرت النبیؐ کا انقلابی پیغام ہے______
(مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام 20؍ اکتوبر 2021ء کو منعقد ”عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس“ کی آٹھویں نشست سے صدارتی خطاب)
🎁پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند
(مرکز تحفظ اسلام ہند کے آفیشل واٹساپ گروپ سے جڑنے کیلئے اس لنک پر کریں👇🏻)
https://chat.whatsapp.com/FPLiE3pajoI0VH9sj0r9aN
یا اس پر مسیج کریں👇🏻
📲+91 70195 54109
#AkabirKaPaigham #ProphetMuhammad #SeeratunNabi #IftikharAhmedQasmi #MTIH #TIMS
No comments:
Post a Comment