جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، حلقہ بنشنکری کا انتخابی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر!
بنگلور، 16؍ فروری (پریس ریلیز): گزشتہ کل عید گاہ مسجد، منہاج نگر، بنگلور میں جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر مولانا عبد الرحیم رشیدی کی صدارت اور نائب صدر مولانا شمیم سالک مظاہری، جنرل سیکرٹری محب اللہ خان امین، رکن عاملہ حافظ یل محمد فاروق، رکن عاملہ اورجمعیۃ علماء بنگلور کے صدر مولانا محمد صلاح الدین قاسمی کی نگرانی میں جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کا موجودہ ٹرم کے عہدۂ صدارت کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں خصوصی طور قرب و جوار کے علماء و عمائدین شہر و ذمہ داران مساجد کی ایک بڑی تعداد شریک تھے۔ ریاستی جمعیۃ کے ذمہ داران نے جمعیۃ علماء ہند کے قیام، اغراض و مقاصد اور خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ جس کے بعد انتخابی کارروائی ہوئی۔ انتخاب کے بعد جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور، بنشنکری کی ایک کمیٹی عمل میں آئی۔ جس کے صدر حافظ کیبر، نائب صدور حافظ شفیق، مولانا محمد طاہر قاسمی، مولانا عبد القدیر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کیلئے حافظ محمد آصف، جوائنٹ سیکریٹریز کیلئے ڈاکٹر ندیم خان، توصیف پاشاہ، محمد فرقان اور خازن کیلئے سید اکبر، نائب خازن حافظ محمد حیات خان منتخب ہوئے۔ بطور رکن عاملہ حافظ عبد المصور، ایڈووکیٹ مختار احمد، محمد فیض، عمران خان، محمد آصف، حافظ منصور، مولانا سعید قاسمی منتخب ہوئے۔ قابل ذکر ہیکہ جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور حلقہ بنشنکری کا قیام مارچ 2019ء میں ہوا تھا، اپنے قیام سے اب تک اس یونٹ نے اپنے حلقہ میں بڑی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ موجودہ ٹرم کا انتخاب دسمبر 2021ء میں ہوا لیکن اس انتخابی نشست میں منتخب شدہ صدر مولانا نظام الدین قاسمی نے کچھ عرصے بعد اپنی ذاتی اعذار کی بناء پر استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد اس ٹرم کی صدارت کیلئے مذکورہ انتخابی اجلاس بلایا گیا تھا، جو بحسن و خوبی پائے تکمیل تک پہنچا۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کا آغازجمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور کے نائب صدر مولانا محمد طاہر قاسمی کی تلاوت سے ہوا، جبکہ اجلاس کی کاروائی جمعیۃ علماء بنگلور کے نائب صدراور جمعیۃ علماء ساؤتھ بنگلور کے جنرل سکریٹری حافظ محمد آصف نے چلائی،اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے رکن عاملہ حافظ یل محمد فارق کی دعا سے یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
No comments:
Post a Comment