{ پیام فرقان - 17 }
🎯 عالمی یوگا ڈے کا بائیکاٹ کریں!
✍️ بندہ محمد فرقان عفی عنہ
(بانی و ڈائریکٹر مرکز تحفظ اسلام ہند)
21 جون (عالمی یوگا ڈے) کو اپنے بچوں کو اسکول اور کالج بھیجنے سے پہلے انہیں یہ ضرور بتائیں کہ ” یوگا اور سوریہ نمسکار دراصل ایک ہندوانہ رسم و طریقۂ عبادت ہے، جو برہمنی عقائد اور ہندوانہ رسوم کے مطابق انجام دی جاتی ہے۔ جو مسلمانوں کیلئے قطعاً ناقابل قبول بلکہ حرام ہے۔ کیونکہ ہمارا معبود صرف اللہ ہے۔ اور مسلمان صرف اللہ کے سامنے جھکتا اور صرف اسی کی عبادت کرتا ہے۔ ہم چاند، سورج، پتھر اور مورتی کو نہ خدا مانتے ہیں اور نہ ہی اسکے سامنے جھکتے ہیں۔ اور نہ ہی کسی اور قوم کی مشابہت اختیار کرتے ہیں۔ کیونکہ جو شخص دنیا میں کسی کی مشابہت اختیار کرے گا، کل قیامت میں اس کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا۔“ لہٰذا اپنی اور اپنے اہل و عیال کے ایمان کی حفاظت کریں اور یوگا و سوریہ نمسکار کا بائیکاٹ کریں!
فقط و السلام
✍️ بندہ محمّد فرقان عفی عنہ
(بانی و ڈائریکٹر مرکز تحفظ اسلام ہند)
21؍ جون 2023ء بروز چہارشنبہ
منہاج نگر، بنگلور بعد نماز فجر
+918495087865
mdfurqan7865@gmail.com
#PayameFurqan #Yoga #YogaDay #پیام_فرقان
#ShortArticle #MTIH #TIMS #Islam #Muslim
No comments:
Post a Comment