Thursday, 7 April 2022

تراویح میں قرآن کریم سنانے والے حفاظ کےنام ایک پیغام!

 تراویح میں قرآن کریم سنانے والے حفاظ کےنام ایک پیغام!



✍️عبد الرحمن الخبيرقاسمی بستوی

(رکن شوریٰ مرکز تحفظ اسلام ہند) 

9666009943



 الحمداللہ رمضام کا مہینہ شروع ہوگیا ہے ملک بھر میں سینکڑوں جگہ حفاظ کرام قرآن کریم کو تراویح میں سنارہے ہیں اور ملک بھر میں سینکڑوں ایسے مقامات ہوں گے جہاں اگلے چند دنوں میں شتابدی ٹرین اور جنگی جہاز سے بھی تیز پڑھنے والے تراویح میں قرآن پورا کرلیں گے۔ چند راتوں میں قرآن پورا کرنے والوں کی خوشی کی شدت کا اندازہ پڑھنے اور سننے والوں کے انداز بیان سے لگایا جاسکتا ہے، وہ فخر سے کہتے پھرتے ہیں کہ ہم نے تو اتنے دن میں قرآن سن لیا ہے، اب اس کے بعد نہ انہیں تراویح کی فکر اور نہ قرآن کی، ان میں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنہیں فی الواقع کوئی عذر درپیش ہے اور انہیں جلد قرآن سن کر سفر پر جانا ہے، لیکن زیادہ تر ایسے ہوتے ہیں کہ جنہیں نہ کوئی عذر ہے اور نہ ہی کوئی سفر در پیش ہے، اس موقع پر مجھے اللہ کے رسول ﷺ کا ایک فرمان مبارک یاد آتا ہے، اس کا مفہوم یہ ہے "بہت سے قرآن کے پڑھنے والے ایسے ہیں کہ جن پر خود قرآن لعنت کرتا ہے" قرآن کے پڑھنے والے یہ کون لوگ ہیں جن پر خود قرآن لعنت کرتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو قرآن کو اس طرح نہیں پڑھتے جس طرح اس کا حق ہے، جو سال بھر قرآن کو کھول کر نہیں دیکھتے اور رمضان میں ان سے زیادہ تیز پڑھنے والا کوئی نہیں ہوتا، جنہیں نا تجوید و قواعد کی خبر ہے اور نا ہی مخارج وتلفظ کی، جنہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ تلفظ بگڑنے سے ترجمہ بھی بدل جاتا ہے اور اس طرح وہ بجائے ثواب کے گناہ کے مستحق ہو رہے ہیں، انہیں لوگوں پر قرآن لعنت کرتا ہے، اور جس پر قرآن لعنت کرے اس کی بدبختی میں کیا شک باقی رہ جاتا ہے، قرآن کی لعنت دراصل اللہ کی لعنت ہے کیونکہ قرآن براہ راست اللہ کا کلام ہے، حضرت امام مالک کا ایک واقعہ منقول ہے کسی نے ان سے شکایت کی کہ آپ کا فلاں شاگرد عشاء کے بعد نوافل میں کھڑا ہوتا ہے اور فجر سے پہلے تک ایک قرآن پورا کرلیتا ہے، امام مالک اس شاگرد کے پاس گئے اور پوچھا کہ کیا تم ایسا کرتے ہو؟ اس نے کہا کہ ہاں امام میں ایسا کرتا ہوں، امام مالک نے کہا کہ آج جب تم قرآن پڑھنے کھڑے ہوتو یہ تصور کرکے پڑھنا کہ تم مجھے سنا رہے ہو، اگلی صبح امام مالک نے اس سے پوچھا کہ کہو کیا رہا؟ اس نے کہا کہ امام آج تو میں صرف دس پارے ہی پڑھ سکا، امام نے کہا کہ آج جب کھڑے ہوتو یہ تصور کرکے قرآن پڑھنا کہ تم اللہ کے رسول ﷺ کو سنارہے ہو، اگلی صبح امام مالک نے اس سے پوچھا کہ کہو کیا رہا؟اس نے کہا کہ امام آج تو میں صرف ایک پارہ ہی پڑھ سکا، امام نے کہا کہ آج جب کھڑے ہوتو یہ تصور کرکے قرآن پڑھنا کہ تم اللہ کو سنارہے ہو، اگلی صبح امام مالک نے اس سے پوچھا کہ کہو کیا رہا؟ اس نے کہا کہ امام آج تو میں سورہ فاتحہ بھی پوری نہ پڑھ سکا۔

قرآن کا حق کیا ہے؟ ادنی درجہ میں قرآن کا حق یہ ہے کہ اسے ٹھہر ٹھہر کر، صاف صاف، اطمینان و آرام، خشوع وخضوع اور تجوید و قواعد کے ساتھ پڑھا جائے، کیا ہم قرآن کا ادنی حق بھی پورا کر رہے ہیں؟ جن حفاظ کو ایک شب میں کم سے کم پانچ پارے پڑھنے ہوں، اور وہ بھی تراویح کی آٹھ یا بیس رکعات میں پڑھنے ہوں تو اندازہ لگائیے کہ اس کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا، اگر درمیانے درجے کے خشوع کے ساتھ تراویح پڑھی جائے تو کم سے کم 60 منٹ تو محض بیس رکعات کیلئے درکار ہیں، پانچ پارے درمیانی رفتار سے پڑھے جائیں تواس کیلئے 100منٹ مطلوب ہیں، یعنی کم و بیش تین گھنٹے ، اب ہو یہ رہا ہے کہ 9 بجے عشاء کی نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں اور پونے گیارہ بجے تک باہر نظر آتے ہیں اب اندازہ کیجئے کہ پڑھنے والے نے کیا پڑھا ہوگا اور سننے والوں نے کیا سنا ہوگا۔

قرآن جیسا کہ معلوم ہے کہ براہ راست خالق کائنات کا اپنا کلام ہے جو اس کے آخری رسول، تاجدار مدینہ حضور اکرم ﷺ پر بتدریج نازل ہوا، وہ براہ راست نبی آخر الزماں کو اللہ کا خطاب ہے، اللہ سے زیادہ بلیغ وفصیح کون ہوسکتا ہے؟ اور روئے زمین پر اس کی انسانی مخلوق میں سب سے زیادہ بلیغ وفصیح نبی آخرالزماں ﷺکے سوا اور کون ہوسکتا ہے؟ گویا قرآن 2 بلغاء و فصحاء کے درمیان ہونے والی مراسلت اور خطابت ہے، ایک بلیغ قادر مطلق کا کلام دوسرے بلیغ نبی پر نازل ہورہا ہے، قرآن کو بتدریج اور حسب ضرورت لانے والے اللہ کے سب سے مقرب فرشتے جبریل ہیں۔ ذرا غور کیجئے کہ کیا اللہ نے اسی طرح اپنا کلام جبریل کی زبانی اپنے نبی پر بھیجا جس طرح آج ہم پڑھتے اور سنتے ہیں؟اگر خدا نے اپنے کلام کے ساتھ یہ تیزی اختیار نہیں کی تو ہم کون ہیں اس کے کلام کے ساتھ یہ تیزی اختیار کرنے والے، اب آئیے دیکھتے ہیں کہ خود اللہ کے رسول ﷺ نے قرآن کو کس انداز سے پڑھا، اس کی اطلاع خود قرآن ہی دے رہا ہے۔جبریل علیہ السلام جب قرآن پاک لے کر نازل ہوتے اور آپ کو پڑھاتے تو آپ اسے محفوظ کرنے کی خاطرجلدی جلدی پڑھتے۔لیکن اس پر اللہ کا حکم نازل ہوا۔ سورہ قیامه میں ارشاد ہے "لا تحرک به لسانک لتعجل به، ان علینا جمعه وقرآنه، فاذا قرأناہ فاتبع قرآنه، ثم ان علینابیانه"

ترجمہ: اے نبی آپ قرآن کوجلدی(یاد کرنے کی خاطر)اپنی زبان کو حرکت نہ دیں، اس کا جمع کرنا اور (آپ کی زبان سے) پڑھنا ہمارے ذمہ ہے، ہم جب اسے پڑھ لیں تو آپ اس کے پڑھنے کی پیروی کریں، پھر اس کا واضح کردینا ہمارے ذمہ ہے، اسی طرح قرآن میں دوسری جگہ ارشاد ہے "ولا تعجل بالقرآن من قبل ان یقضی الیك وحیه" یعنی آپ قرآن پڑھنے میں جلدی مت کیجئے اس سے پہلے کہ وہ آپ پر(پوری طرح) نازل کردیا جائے، سورہ مزمل میں اس کو اور واضح کردیا گیاجب قرآن کو پڑھنے کا صحیح طریقہ بتایا گیا "ورتل القرآن ترتیلا" اور اے اللہ کے رسول قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف)پڑھاکیجئے۔

سوال یہ ہے کہ اللہ کے رسول کو قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر اور صاف صاف پڑھنے کا حکم کیوں دیا جارہا ہے؟ کیا عربی زبان کے معاملہ میں تاجدار مدینہ سے زیادہ کوئی فصیح انسان ہوگا؟مگر اس کے باوجود آپ کو ترتیل کے ساتھ قرآن پڑھنے کا عمومی حکم دیا جارہا ہے۔ترتیل کے معنی ہیں ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا۔ صاف صاف پڑھنا۔یعنی ایسا پڑھنا کہ جو نہ صرف خود پڑھنے والے کی بلکہ سننے والے کی سمجھ میں بھی آئے۔ایسا پڑھنا کہ جو خود صاحب کلام کو پسند ہو۔معلوم ہوا کہ غیر ترتیل کے ساتھ جو پڑھا جائے گا وہ خدا کو پسند نہیں ہوگا۔اور جب خدا اس کو ناپسند کرکے واپس ہمارے منہ پر ماردے گا تو پھر ایسے پڑھنے کا فائدہ اور ایسے پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔قرآن کے ایک لفظ پر دس نیکیوں کا وعدہ ہے۔پڑھنے والے کو جس طرح ہر لفظ پر دس نیکیوں کا اجر ملتا ہے اسی طرح سننے والے کو بھی ملتا ہے۔لہذا جب پڑھنے والا غلط پڑھے گا اور قرآن اس پر لعنت کرے گا تو کیا سننے والے اس لعنت سے محفوظ رہیں گے؟

سورہ فرقان میں ایک جگہ ذکر ہے "وقال الرسول یا رب ان قومی اتخذوا ھذا القرآن مھجوراً" اور رسول (ﷺ) کہیں گے کہ اے میرے پروردگار بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا، مفسرین نے اس چھوڑنے میں غور وفکر نہ کرنے کو بھی شامل کیا ہے۔اور جب ہم قرآن کو ٹھہر کر‘صاف صاف‘سمجھ کر پڑھتے ہی نہیں تو کیا غور وفکر کریں گے۔لہذا ہم اللہ کے رسول کی اس شکایت کے شکار ہوجائیں گے۔اسی سورت میں اللہ نے ایک جگہ ارشاد فرمایا : ورتلناہ ترتیلا۔یعنی ہم نے اس قرآن کو (آپ کے سامنے)ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھ کر سنایا ہے۔معلوم ہوا کہ اللہ کو یہی مطلوب ہے کہ اس کا قرآن ہر حال میں ٹھہر ٹھہر کر اور سمجھ کر پڑھاجائے۔قرآن میں اس مفہوم کی آیات متعدد مقامات پر آئی ہیں‘افلا یتدبرون القرآن۔کیا وہ قرآن میں غور وفکر نہیں کرتے؟اسی طرح ایک جگہ ایمان والوں کا حال بیان کیا گیا ہے۔واذا تلیت علیہم آیاتہ زادتہم ایماناًوعلی ربہم یتوکلون۔اور جب اللہ کی آیتیں ان کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو وہ آیتیں ان کے ایمان کو اور زیادہ کردیتی ہیں اور وہ لوگ اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔ایک جگہ حکم دیا گیا ہے۔واذا قرئی القرآن فاستمعو ا لہ وانصتوالعلکم ترحمون۔اور جب قرآن پڑھاجائے تو اس کو (غورسے)سنو اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔اب ذرا بتائیے کہ آج کل تراویح میں قرآن پاک کو جس طرح پڑھنے کا رواج ہوگیا ہے کیا اس صورت میں کچھ سمجھ میں آئے گا؟خود ان کی بھی سمجھ میں نہیں آئے گا جو عربی زبان سے واقفیت رکھتے ہیں۔

اس روئے زمین پر کوئی حافظ ایسا نہیں ہوگا جس نے قرآن پاک کے نسخے کے آخر میں قرآن کے رموز و نکات اور اصول لکھے ہوئے نہ دیکھے ہوں۔اس کی ابتدا یہاں سے ہوتی ہے:ہر زبان کے اہل زبان جب گفتگو کرتے ہیں تو کہیں ٹھہر جاتے ہیں اور کہیں نہیں ٹھہرتے۔کہیں کم ٹھہرتے ہیں اور کہیں زیادہ۔ یہی حال قرآن کا بھی ہے۔اس ٹھہرنے کم ٹھہرنے، زیادہ ٹھہرنے اور نہ ٹھہرنے کا بات کو صحیح سمجھنے میں بڑا دخل ہے، قرآن کی آیات کے اواخر میں بہت سی علامتیں بنی ہوتی ہیں۔جن کی رو سے کہیں ٹھہرنا حرام ہوتا ہے اور کہیں ٹھہرنا واجب ہوتا ہے۔کہیں ایک جملہ کو دوسرے سے ملاکر پڑھنا حرام ہوتا ہے اور کہیں ملاکر پڑھنا واجب ہوتا ہے۔حفظ کرانے کے دوران ہر طالب علم کو اس کا استاذ لازمی طورپر یہ بات بتاتا ہے۔جہری نمازوں میں امام اس کا خیال بھی رکھتے ہیں۔لیکن کیا تراویح کے دوران ان امور کا خیال رکھا جاتا ہے؟جواب نفی میں ہے۔ایسے میں اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ہمارے یہ قرآن سنانے والے حافظ ریل اور حافظ ہوائی جہاز کس طرح کا قرآن سنا رہے ہیں اوراس سے ہمیں کیا حاصل ہورہا ہے۔پھر بھی ہمیں شکایت ہے کہ ظالموں کے مقابلہ میں ہمارے دفاع کے لئے اللہ کی نصرت نہیں آتی۔


*(مضمون نگار: مرکز تحفظ اسلام ہند کے رکن شوریٰ اور مجلس احرار اسلام ہند کرناٹک و تنظیم ابنائے ثاقب کےترجمان ہیں)*

Saturday, 2 April 2022

رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں! مرکز تحفظ اسلام ہند کے جلسۂ استقبال رمضان سے مفتی افتخار احمد قاسمی کا خطاب!

 رمضان المبارک کے قیمتی اوقات عبادت و ریاضت میں گزاریں!

مرکز تحفظ اسلام ہند کے جلسۂ استقبال رمضان سے مفتی افتخار احمد قاسمی کا خطاب!



بنگلور، 02؍ اپریل (پریس ریلیز): مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام منعقد جلسۂ استقبال رمضان سے خطاب کرتے ہوئے مرکز کے سرپرست اور جمعیۃ علماء کرناٹک کے صدر حضرت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صاحب مدظلہ نے فرمایا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، ہر طرف مومن کے اندر اس کے تئیں اظہار مسرت ہے۔ یہ وہ مبارک مہینہ ہے جس کا انتظار ایک مسلمان سال بھر کرتا ہے کیونکہ یہ مبارک مہینہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ لیکر آتا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک ہر ایمان والے مومن بندے کیلئے اللہ تعالیٰ کی جانب سے عظیم تحفہ ہے۔ لہٰذا ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ اس ماہ مبارک کا اسی شان کے ساتھ استقبال کریں اور پورا مہینہ عبادت و ریاضت میں گزاریں۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ رمضان المبارک سے پہلے رمضان کی تیاری کرنا ضروری ہے، تاکہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں، برکتوں اور مغفرتوں سے کما حقہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔ مولانا نے فرمایا کہ رمضان المبارک بڑی عظمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے۔ اس مہینے کے روزے کو اللہ تعالیٰ نے فرض قرار دیا ہے اور اس کی راتوں میں تراویح کو سنت قرار دیا ہے۔ روزہ سے مسلمانوں میں تقویٰ پیدا ہوتا ہے اور رمضان المبارک کی غرض و غایت تقویٰ کا حصول ہے۔ مرکز کے سرپرست مفتی افتخار احمد قاسمی نے فرمایا کہ رمضان المبارک ہی وہ عظیم مہینہ ہے، جس میں قرآن مجید نازل کیا گیا جو انسانوں کیلئے سراسر ہدایت ہے اور ایسی واضح تعلیمات پر مشتمل ہے جو راہِ راست دکھانے والی اور حق و باطل کا فرق کھول کر رکھ دینے والی ہیں۔ مولانا قاسمی نے فرمایا کہ رمضان المبارک کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جسکا پہلا عشرہ رحمتوں والا، دوسرا عشرہ مغفرتوں والا اور تیسرا عشرہ جنہم سے نجات کا پروانہ والا ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ حقیقت یہ ہے کہ پورا رمضان المبارک ہی نہایت قیمتی اثاثہ ہے لیکن اس کے آخری عشرے کی فضیلت چند در چند ہے۔ اس عشرے میں اعتکاف کی سنت ادا کی جاتی ہے۔ اعتکاف کے علاوہ اس عشرے میں ایک نہایت مہتم بالشان رات لیلۃ القدر کی ہے۔ اس رات کی فضیلت و عظمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو ایک ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہیے کہ رمضان المبارک میں اپنے قیمتی اوقات کو زیادہ سے زیادہ عبادت و ریاضت میں صرف کریں۔ مولانا نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کا بہترین استقبال کرنے، اس مہینے سے ہر طرح کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرے اور رمضان میں بکثرت اعمال صالحہ انجام دینے کی توفیق دے اور ان اعمال کو آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔ قابل ذکر ہیکہ اس موقع پر مفتی افتخار احمد قاسمی نے مرکز تحفظ اسلام ہند کی خدمات کو سراہتے ہوئے خوب دعاؤں سے نوازا اور رمضان المبارک کے پروگرامات کی کامیابی کیلئے دعا فرمائی۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مرکز تحفظ اسلام ہند کی زیر اہتمام مختلف پروگرامات منعقد کئے جارہے ہیں۔مرکز کے ڈائریکٹر محمد فرقان نے تفصیلات بتاتے ہوئے فرمایا کہ روزانہ بعد نماز تراویح ٹھیک رات 10:15 بجے سے سرپرست مرکز مفسر قرآن حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ آسان اور عام فہم انداز میں قرآن مجید کی تفسیر بیان فرمائیں گے، اور روزانہ بعد نماز ظہر ٹھیک دوپہر 2:15 بجے سلسلہ مسائل رمضان منعقد کیا جائے گا، اور ہر سنیچر فضائل رمضان و حالات حاضرہ کانفرنس منعقد ہوگی۔تمام برادران اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت کی خاص اپیل ہے۔

Monday, 7 February 2022

Hijab pahenna Muslim Auraton ka Mazhabi aur Aayini Haq hai : Maulana Umrain Mahfuz Rahmani

 Hijab pahenna Muslim Auraton ka Mazhabi aur Aayini Haq hai : Maulana Umrain Mahfuz Rahmani



Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind ke zer-e-ehtimaam "Hijab Hamara Aayini Haq Hai" Twitter Muhim ka Elaan, Ahle watan se shirkat ki appeal.


Bangalore, 7 Feb (Press Release) : Islam ek mukammal Zabta-e akhlaq aur deen-e fitrat hai, jiska har qanun na sirf kirdaar ki tashkeel karta hai balke afraad ki zindagi ko tahaffuz aur rooh v qalb ko sukoon bhi faraham karta hai. Islam ne aurat ke liye jo ahkaam v qawaanin mutayyin farmaaye'n hai unme se hijab yaani parde ka hukm nihayat ahemiyat ka haamil hai. Agar insan sahih samajh rakhta hai to parde k ahkamaat ki hikmato'n par nazar kar sakta h. Ye parda hi hai jo aurat ko tahaffuz ( security ) faraham karta hai aur uski sharm o haya ko bar-qarar rakhta hai. Aur dar-haqiqat sharm o haya hi aurat ka zewar hai. Aurat k liye parde ka sharai hukm islami shari'at ka turra-e imtiyaz aur qabil-e fakhr deeni riwayat hai. Islam ne aurat ko parde ka hukm dekar izzat o takreem k a'ala tareen maqaam par khada kiya. Mazkoora khayaalat ka izhaar Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind ke Sarparast Hazrat Maulana Mohammed Umrain Mahfuz Rahmani Sahab DB ne kiya. Maulana ne farmaya k Hijab Islami Talimaat aur Muslim Tahzeeb ka atoot hissa hai aur ba-waqar libas ki ek qadeem shakl hai jo musalmaano aur mukhtalif naamo'n se dusre Maz'habi aur Tahzeebi guroho'n k yahan raayij h. Maulana Rahmani ne farmaya k libaas k intekhab ka haqq , apne mazhabi aqeedey par amal karna ek bunyadi aur aaeini haq h, hijab pahenna Constitution Of India Ke Article 14 aur 25 k tahet bunyadi huqooq me se hai, jis se kisi fard ko mehrum nahi kiya ja sakta. Lekin afsos k firqa-parast taaqaten Karnataka ki Muslim Talibaat ko is se mehrum karna aur iske natije me unke waqaar aur taalim k haqq ko chhinna chahti hain, jo na sirf intehaei afsos-naak baat h balke aain-e hind me shahriyon ko diye gaye mazhabi huqooq aur aazadi k munaafi h. Maulana ne farmaya Karnataka Government ka hijab par pabandi aayid karna aur baa-hijab talibaat ko college k campus me dakhil hone se rokne ka maamla ab High Court tak pahunch chuka hai , jiska faisla 8 February ko aayega. Maulana Umrain Mahfuz Rahmani ne farmaya k isi k pesh-e nazar baa-hijab Muslim Talibaat k huqooq k khaatir, unke sath izhaar-e yak-jahti ke liye aur Constitution Of India me diye gaye mazhabi aazadi k haq k tahaffuz k liye Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind ki jaanib se ek Twitter Muhim (Twitter Trend) chalayi ja rahi h. Trend k liye 07 Feb 2022 baroz Monday , Shaam 5:30 baje ka waqt tay kiya gaya h. Waqt se pahle In Sha Allāh Markaz Tahaffuz-e-Islam Hind k social media accounts k zariye Hashtag ka elaan kiya jayega aur Markaz k Official Twitter Handle se tweet bhi kiya jayega. Markaz k Sarparast Maulana Rahmani Saheb ne tamaam ahle watan bil-khusus biradraan-e Islam se appeal ki h k wo is "Hijab Hamara Aayini Haq Hai" Twitter Trend me bharpoor hissa len aur nafrat ki siyasat ko aaini huqooq k zariye khatm karne ki koshish karein.


#Press_Release #News #Letter_Head #UmrainRahmani #HijabisOurRight #HijabIsOurPride #Hijab #MTIH #TIMS

हिजाब पहनना मुसलमान औरतों का मज़हबि और आईनि हक़ है: मौलाना उम्रैन मेह्फुज़ रहमानि

 हिजाब पहनना मुसलमान औरतों का मज़हबि और आईनि हक़ है: मौलाना उम्रैन मेह्फुज़ रहमानि



मर्कज़ तहफ्फुज-ए-इस्लाम हिंद के ज़ेरे अह्तेमाम ''हिजाब हमारा आईनि हक़ है'' ट्विटर मुहीम का एलान, अहले वतन से शिरकत की अपील!*


बैंगलोर, 07 फेब्रुअरी (प्रेस रिलीज़): इस्लाम एक मुकम्मल ज़ाब्तये अख्लाक़ और दीन फितरत है, जिस का हर क़ानून ना सिर्फ किर्दार की तश्कील करता है बल्कि अफ्राद की ज़िन्दगी को तहफ्फुज़ और रुह फराहम करता है। इस्लाम ने औरत के लिए जो अह्काम व क़वानीन मुताय्यन फरमाए है उन में से हिजाब यानी परदे का हुक्म निहायत अहमियत का हामिल है। अगर इंन्सान सही समझ रखता है तो परदे के अह्कामात की हिक्मतो पर नज़र कर सकता है। ये पर्दा ही है जो औरत को तहफ्फुज़ फराहम करता है और इस की शर्म व हया को बर्क़रार रखता है। और दर हक़ीक़त शर्म व हया औरत के हक़ीक़ि ज़ेवर है। औरत के लिए परदे का शर'ई हुक्म इस्लामी शरी'अत का तर्हये इम्तियाज़ और क़ाबिले फ़ख्र दीनी रिवायत है। इस्लाम ने औरत को पर्दे का हुक्म देकर इज़्ज़त व त्क्रीम के आला तरीन मक़ाम पर लाकर खड़ा किया। मज़्कुरा खयालात का इज़हार मर्कज़ तहफ्फुज-ए-इस्लाम हिंद के सर्परस्त् हज़रत मौलाना मुहम्मद उम्रैन मेह्फुज़ रहमानि साहब द.ब ने किया। मौलाना ने फ़रमाया के हिजाब इस्लामी तलिमात और मुस्लिम तेह्ज़ीब का अटूट हिस्सा है और बा वक़ार लिबास की एक क़दीम शकल है जो मुसलमानो और मुख्तलिफ नामो से दूसरे मज़हबि और तेह्ज़ीबि गिरोहो के यहाँ भी राईज है। मौलाना रहमानि ने फ़रमाया के लिबास के इन्तेखाब का हक़, अपने मज़हबि अक़ीदे पर अमल करना एक बुनियादी और आइनि हक़ है, हिजाब पहनना हिन्दुस्तानी आईंन के दफा 14 और 25 के तहत बुनियादी हुक़ूक़ में से है, जिस से किसी फर्द को मेहरुम नहीं किया जा सकता। लेकिन फिर्क़ा परस्त ताक़ते कर्नाटक की मुसलिम तालेबात को इस से मेहरुम करना और इस के नतीजे में उनके वक़ार और तालीम के हक़ को छीनना चाहती है। जो ना सिर्फ इन्तेहयि अफसोस नाक बात है बल्कि आईंन हिंद में शहरीयो को दिए गए मज़हबि हुक़ूक़ और आज़ादि के मुनफि है। मौलाना ने फ़रमाया हुकुमते कर्नाटका का हिजाब पर पाबन्दी आइद करना और बा हिजाब तालिबात् को कैंपस में दाखिल होने से रोकने का मामला अब हाई कोर्ट तक पहुँँच चुका है, जिस का फैसला 08 फेब्रुअरी को आएगा। मौलाना मुहम्मद उम्रैन मेह्फुज़ रहमानि साहब द.ब फ़रमाया के इसी के पेशे नज़र बा हिजाब मुस्लिम् तालेबात के हुक़ुक़ की खातिर, उनके साथ इज़हारे यक जह्ति के लिए और आइन हिंद में दिए गए मज़हबि अज़ादि के हक़ के तहफ्फुज़ के लिय मर्कज़ तहफ्फुज-ए-इस्लाम हिंद की जानिब् से ''हिजाब हमारा आईनि हक़ '' के नाम से एक ट्विटर मुहीम चलाई जा रही है। ट्रेंड 07, फेब्रुअरी 2022 बरोज़ पीर शाम 5:30 बजे का वक़्त तय किया गया है। वक़्त से पहले इंशाअल्लाह मर्कज़ तहफ्फुज़े इस्लाम हिंद के सोशल मीडिया अकाउंट्स के ज़रिये हैश टैग का एलान किया जाएगा और मर्कज़ के ऑफिशियल ट्विटर हैंडल से ट्वीट भी किया जाएगा। मर्कज़ के सर्परस्त् हज़रत मौलाना मुहम्मद उम्रैन मेह्फुज़ रहमानि साहब द.ब ने तमाम अहले वतन बिल्खुसुस बिराद्रराने इस्लाम से अपील की है के वो इस ''हिजाब हमारा आईनि हक़ है'' ट्विटर ट्रेंड में भरपूर हिस्सा ले और नफ़रत की सियासत को आयिनि हुक़ुक़ की ज़रिये खत्म करने की कोशिश करे।

حجاب پہننا مسلمان عورتوں کا مذہبی اور آئینی حق ہے : مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی

 

حجاب پہننا مسلمان عورتوں کا مذہبی اور آئینی حق ہے : مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی

مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام ”حجاب ہمارا آئینی حق ہے“ ٹیوٹر مہم کا اعلان، اہل وطن سے شرکت کی اپیل!


ٍٍ بنگلور، 07؍ فروری (پریس ریلیز): اسلام ایک مکمل ضابطۂ اخلاق اور دین فطرت ہے، جس کا ہر قانون نہ صرف کردار کی تشکیل کرتا ہے بلکہ افراد کی زندگی کو تحفظ اور روح و قلب کو سکون بھی فراہم کرتا ہے۔ اسلام نے عورت کے لیے جو احکام و قوانین متعین فرمائے ہیں ان میں سے حجاب یعنی پردے کا حکم نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اگر انسان صحیح سمجھ رکھتا ہے تو پردے کے احکامات کی حکمتوں پر نظر کرسکتا ہے۔ یہ پردہ ہی ہے جو عورت کو تحفظ فراہم کرتا ہے اور اسکی شرم و حیا کو برقرار رکھتا ہے۔ اور درحقیقت شرم و حیا ہی عورت کا حقیقی زیور ہے۔ عورت کے لیے پردے کا شرعی حکم اسلامی شریعت کا طرۂ امتیاز اور قابل فخر دینی روایت ہے۔ اسلام نے عورت کو پردے کا حکم دے کر عزت وتکریم کے اعلیٰ ترین مقام پر لاکھڑا کیا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار مرکز تحفظ اسلام ہند کے سرپرست حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب مدظلہ نے کیا۔ مولانا نے فرمایا کہ حجاب اسلامی تعلیمات اور مسلم تہذیب کا اٹوٹ حصہ ہے اور باوقار لباس کی ایک قدیم شکل ہے جو مسلمانوں اور مختلف ناموں سے دوسرے مذہبی اور تہذیبی گروہوں کے یہاں بھی رائج ہے۔ مولانا رحمانی نے فرمایا کہ لباس کے انتخاب کا حق، اپنے مذہبی عقیدے پر عمل کرنا ایک بنیادی اور آئینی حق ہے، حجاب پہننا ہندوستانی آئین کے دفعہ 14 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق میں سے ہے، جس سے کسی فرد کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن افسوس کہ فرقہ پرست طاقتیں کرناٹک کی مسلم طالبات کو اس سے محروم کرنا اور اس کے نتیجے میں ان کے وقار اور تعلیم کے حق کو چھیننا چاہتی ہیں۔ جو نہ صرف انتہائی افسوس ناک بات ہے بلکہ آئین ہند میں شہریوں کو دئے گئے مذہبی حقوق اور آزادی کے منافی ہے۔ مولانا نے فرمایا حکومت کرناٹک کا حجاب پر پابندی عائد کرنا اور باحجاب طالبات کو کالج کے کیمپس میں داخل ہونے سے روکنے کا معاملہ اب ہائی کورٹ تک پہنچ چکا ہے، جسکا فیصلہ 08 فروری کو آئے گا۔ مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی نے فرمایا کہ اسی کے پیش نظر باحجاب مسلم طالبات کے حقوق کے خاطر، انکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور آئین ہند میں دئے گئے مذہبی آزادی کے حق کے تحفظ کیلئے مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے ”حجاب ہمارا آئینی حق ہے“ کے نام سے ایک ٹیوٹر مہم چلائی جارہی ہے۔ ٹرینڈ کیلئے 07؍ فروری 2022ء بروز پیر شام 5:30 بجے کا وقت طے کیا گیا ہے۔ وقت سے پہلے ان شاء اللہ مرکز تحفظ اسلام ہند کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ہیش ٹیگ کا اعلان کیا جائے گا اور مرکز کے آفیشل ٹیوٹر ہینڈل سے ٹیوٹ بھی کیا جائے گا۔ مرکز کے سرپرست حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے تمام اہل وطن بالخصوص برادران اسلام سے اپیل کی کہ وہ اس ”حجاب ہمارا آئینی حق ہے، ٹیوٹر ٹرینڈ“ میں بھرپور حصہ لیں اور نفرت کی سیاست کو آئینی حقوق کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کریں۔