عنوان : صرف بابری مسجد ہی نہیں یہ پورا چمن نغمہ توحید سے معمور ہوگا!
از قلم : مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم
(جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)
حالات چاہے جتنے خراب ہوں ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے اور اللہ پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ مخالف حالات میں جینے کا مزاج بنانا چاہیے۔ حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے۔ اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے، "وتلک الایام نداولها بين الناس" ( یہ تو زمانہ کے نشیب وفراز ہیں جن میں ہم لوگوں کے درمیان گردوش دیتے رہتے ہیں)۔ لہذا ہمیں نہ تو مایوس ہونا ہے اور نہ حالات کے آگے سپر ڈالنا ہے۔ ہمارے سامنے استنبول کی آیا صوفیا مسجد کی مثال اس آیت کی منہ بولتی تصویر ہے۔ میں مسلمانان ہند سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلہ اور مسجد کی زمین پرمندرکی تعمیر سے ہرگز بھی دلبرداشت نہ ہوں۔ ہمیں بھی یاد رکھنا چاہیے توحید کا عالمی مرکز اور اللہ کا گھر خانہ کو بھی ایک لمبے عرصہ تک شرک و بت پرستی کا مرکز بنا رہا بل الآخر فتح مکہ کے بعد پیارے نبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے ذریعہ وہ دوباره مرکز توحید بنا۔ انشاءاللہ ہمیں پوری توقع ہے کہ صرف بابری مسجد ہی نہیں یہ پورا چمن نغمہ توحید سے معمور ہوگا۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ایسے نازک موقعہ پر اپنی غلطیوں سے توبہ کریں، اخلاق و کردار کو سنواریں، گھر اور سماج کو دیندار بنائیں اور پورے حوصلے کے ساتھ مخالف حالات میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں-
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند
Thursday, August 13, 2020
اکابر کا پیغام - 03
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment