نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول! 🎯
قائد الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی دامت برکاتہم 🎙️
(صدر مجلس احرار اسلام ہند)
__اس بات کو ارباب حکومت بخوبی جانتے ہیں کہ شان رسول کریم ﷺ کو لیکر مسلمانوں نے کبھی بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ہے، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ مسلمان ہر بات گوارہ کر سکتے ہیں لیکن شان رسول ﷺ میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔ دنیا بھر کے لوگ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرتے ہیں اور صرف اسلام مخالف عناصر ہی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے ایسے ناپاک ہرکتیں کرتے ہیں۔ ناموس رسالت ﷺ کے لئے فقط ملک بھر کے ہی نہیں دنیا بھر کے عاشقان رسول ؐ متحد ہیں افسوس کی بات ہے کہ آج کل گستاخ رسول کو سیاسی پناہ دی جاتی ہے۔ جبکہ کوئی بھی مذہب اپنے ماننے والوں کو کسی دوسرے مذہب کی تحقیر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا ہے۔ شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں نعوذ باللہ کی گئی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی، پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہر ایک مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں- اپنے آقا نبی اکرمﷺ کیلئے مسلمان چاہے وہ مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا ہر کوئی قربانی دینے کیلئے تیار ہے__
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند 🎁
No comments:
Post a Comment