اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا علماء کا فرض منصبی!
جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم
(صدر جمعیۃ علماء ہند)
_______وطن عزیز میں اس وقت فرقہ واریت کا فتنہ عروج پر ہے۔ ملک میں اقلیت اور خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت کو پھیلایا جارہا ہے۔ جس سے اکثریت اور اقلیت دونوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ لیکن مسلمانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ نفرت کی آگ کو پیار محبت اور حسن اخلاق سے بجھایا جاسکتا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں سے غلط فہمیوں کو دور کرنا اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا علماء کا فرض منصبی ہے۔ مسلکی اختلافات سے ہٹ کر آپسی اتحاد کو فروغ دیا جائے اور انسانیت کی بنیاد پر ہر ایک سے رواداری اور اچھا سلوک کرنا رسول اللہ صلی علیہ وسلم کی تعلیم ہے۔ یہی تعلیم مدرسوں میں بھی طلباء کو دی جاتی ہے، اس پیغام کو لوگوں پر ظاہر کرنے کیلئے انکو مدرسوں میں مدعو کیا جائے اور بتایا جائے کہ یہاں امن اور سلامتی کی تعلیم دی جاتی ہے_______
(اقتباس از بیان بعنوان "تربیتی مجلس برائے علماء کرام" بمقام بنگلور، مارچ 2018ء)
پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند
No comments:
Post a Comment