Wednesday, September 28, 2022

مدارس اسلامیہ نشانے پر کیوں؟

 { اکابر کا پیغام - 20 }


🎯 مدارس اسلامیہ نشانے پر کیوں؟



 ✍️امیر ملت حضرت مولانا مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم

(مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند)


_______سن 2014ء میں جس مخصوص فکر کاحامل طبقہ ملک میں برسراقتدار آیا تھا اس کے منفی عزائم تو پہلے بھی راز نہیں تھے؛ لیکن اب اپنے ان عزائم کی تکمیل یا منصوبوں میں رنگ بھرنے کی اُس طبقہ کی خواہش قدم قدم پر جھلک رہی ہے اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ طبقہ اپنے راستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ، اسلامی مدارس کو سمجھتا ہے، جو درحقیقت اس ملک کے سیکولر کردار کی طاقت وعلامت ہیں اور ملک کے ساتھ مسلمانوں کی بے داغ وفاداری میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں؛ لیکن چوں کہ اس کردار کے ساتھ ساتھ مدارس اسلامیہ، مسلمانوں کے دین وایمان کے تحفظ اور اسلام سے اُن کی وابستگی کے بھی ضامن ہیں، اس لیے فرقہ پرست طاقتوں کو وہ ایک آنکھ نہیں بھاتے اور وہ بھی عالمی طاقتوں کی لَے میں اپنی لَے ملاکر مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ اور مہم چلانے میں پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہیں اور موجودہ وقت میں چوں کہ اس ذہن کو اقتدار کی طاقت حاصل ہے اس لیے مدارس پر عرصۂ حیات تنگ کرنے کی کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ مدارس اسلامیہ، گہرائی سے حالات کا جائزہ لے کر اپنا لائحہ عمل مرتب کریں اور اپنے تحفظ واصلاح کے لیے کچھ انقلابی قدم اٹھائیں۔ انقلابی قدم سے مراد مدارس کے اندر کچھ نئی چیزیں پیداکرنا نہیں ہے؛ بلکہ شاید اس وقت کا سب سے بڑا انقلابی قدم یہ ہوگا کہ مدارس اسلامیہ، ماضی سے زیادہ، اپنے اکابر کے نہج اور طریقۂ کار پر کاربند ہوجائیں______


(12؍ مارچ 2018ء کو دارالعلوم دیوبند میں منعقد رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کے اجلاس سے صدارتی خطاب)


🎁پیشکش : شعبہ تحفظ اسلام میڈیا سروس، مرکز تحفظ اسلام ہند


(مرکز تحفظ اسلام ہند کے آفیشل واٹساپ گروپ سے جڑنے کیلئے اس لنک پر کریں👇🏻)

https://chat.whatsapp.com/FPLiE3pajoI0VH9sj0r9aN

یا اس پر مسیج کریں👇🏻

https://wa.me/917019554109

📲+91 70195 54109


#AkabirKaPaigham #Madrasa #ArabicCollege #AbulQasimNomani #DarulUloom #DarulUloomDeoband #Deoband #MTIH #TIMS

No comments:

Post a Comment