عید کے موقع پر اہل فلسطین و غزہ کو یاد رکھیں، برادرانِ اسلام سے خصوصی دعاؤں کی گزارش!
ارضِ مقدس فلسطین و غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری کے سبب اب تک ہزاروں بچوں، جوانوں، بوڑھوں اور خواتین کی شہادتیں ہوچکی ہیں۔ کھانا، پانی اور دیگر ضروری اشیاء و غذا کی شدید قلت کے سبب فلسطینیوں کو مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔ اس درمیان جنگ کے سائے تلے اہل غزہ و فلسطین نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی عبادت و ریاضت کے ساتھ گزارا اور عید سعید بھی اسی جنگ کے حالت میں آگئی۔
ایسے حالات میں عید الفطر کے مبارک موقع پر پوری ملت اسلامیہ کو اہل غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔ خاص طور پر نمازِ عید الفطر کے خطبہ میں ائمہ کرام و خطباء عظام فلسطین و غزہ اور مسجد اقصیٰ کی تاریخ اور اسکی حفاظت کی ذمہ داری کو اپنے بیان کا موضوع بناکر انکے ساتھ یکجہتی کا اظہار فرمائیں۔ علاوہ ازیں نماز عید الفطر کے بعد پوری امت مسلمہ اجتماعی طور پر مظلوم فلسطینیوں کی غیبی مدد، زخمیوں کی شفا یابی، شہداء کے درجات کی بلندی اور مسجد اقصیٰ کی بازیابی اور فلسطین و غزہ کے پورے خطے میں امن کی بحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے پوری امت مسلمہ کو عید کی پر خلوص مبارکباد، تقبل اللہ منا ومنکم۔ اللہ تعالیٰ بیت المقدس کے محافظ اہل فلسطین و غزہ کا حامی و ناصر ہو اور پوری ملت اسلامیہ کو عید سعید کی حقیقی خوشیوں سے مالا مال فرمائے، آمین یارب العالمین
فقط و السلام
بندہ محمد فرقان عفی عنہ
(ڈائریکٹر مرکز تحفظ اسلام ہند)
یکم شوال المکرم ١٤٤٥ھ
#Eid #EidAlFitr #EidulFitr #Ramadan #Ramazan #Palestine #Gaza #Israel #BaitulMaqdis #Alquds #MTIH #TIMS
No comments:
Post a Comment